عید قرباں رحمت کے پھہار میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
عید قرباں رحمت کے پھہار میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
عید قرباں میں بکرا ذبح کرنے کے ساتھ دل کے انا ، حسد ، بغض کو بھی ذبح کردیں/ انجینئر خورشید
حاجی پور / شبانہ فردوس/ مہوا بلاک اور چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع جلالپور ، شاہ پور ، قابل پور ، محمد پور عید گاہ میں اجتماعی طور پر کثیر تعداد میں لوگوں نے عید الضحیٰ کی نماز صبح 7 بجے حضرت مولانا محمد اکبر علی اشرفی کی امامت میں ادا کی وہیں ابا بکر پور بڑی عید گاہ میں حضرت مولانا مظاہر عالم مظاہری کی امامت میں ادا کی ، چین پور ، فتح پور عید گاہ میں حضرت مولانا اعجاز کریم کی امامت میں نماز ادا کی ، مہوا بازار کے شاہی مسجد میں حضرت مولانا محمد رضا کی امامت میں نماز ادا کی ، ابا بکر پور انصاری محلہ تیغی نگر میں حضرت مولانا محمد نوشاد عالم کی امامت میں نماز ادا کی اس طرح مہوا بلاک اور چہرہ کلاں بلاک کے تحت تمام عید گاہوں اور مسجدوں میں الگ الگ وقتوں میں تمام مصلیان نے کالی گھٹا کے ساۓ اور رم جھم بارش اور رحمت کے پھہار میں عیدالاضحیٰ کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اور ایک دوسرے کو عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اس موقع سے جلال پور شاہ پور عید گاہ میں نماز کے بعد نمائندہ سے بات کرتے ہوئے محکمہ آبی وسائل بہار سرکار پٹنہ کے انجینئر خورشید احمد ، پاپولر نرسنگ ہوم مہوا ویشالی کے میڈیسین سیلر محمد شمشاد عالم ، انجینئر آصف رضا ،محمد سجاد انصاری ، محمد حلیم محمود پوری ، انصاری مہاپنچایت کے ضلع ویشالی صدر ارشد انصاری نے مشترکہ طور پر کہا کہ عید الضحیٰ کا تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے اور یہ سنت مومنوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ قربانی کے جانور کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے ساتھ ساتھ مومن اپنے نفس امارہ کو یعنی دل میں چھپے انا ، تکبر ، حسد ، جلن ، بغض ، کینہ ، بڑکپن کو بھی اللہ کے رضا کے لئے ذبح کردینا اصل قربانی ہے اس لیے کہ اللہ پاک ہم سب سے راضی ہو جائے
تصویر میل پر ہے
