February 7, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ویر عبدالحمید کے نام سے پٹنہ میں زمین کو سرکار بلا تاخیر مہیا کرائیں : علی امام بھارتی

ویر عبدالحمید کے نام سے پٹنہ میں زمین کو سرکار بلا تاخیر مہیا کرائیں : علی امام بھارتی

حاجی پور / پٹنہ (محمد شاہ نواز) پرمویر چکر فاتح

شہید ویر عبدالحمید کے یوم پیدائش پر ملک و ریاست بہار کے مختلف مقامات پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر دہلی،جھاڑ کھنڈ،بہار کے پٹنہ،ارول،دربھنگہ کے جالے ،حاجی پور،سمستی پور وغیرہ مقامات پر ویر عبدالحمید کو ان کی 90 ویں یوم پیدائش پر لوگوں نے پر خلوص خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پٹنہ کے پروگرام میں ویر عبدالحمید فاؤنڈیشن کے بانی و قومی صدر علی امام بھارتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویر عبدالحمید کی پیدائش 1 جولائی 1933 کو اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے دھام پور گاؤں میں ہوا۔ اُنکے 90واں یومِ پیدائش ہم پر خلوص خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے حکومت بہار سے بلا تاخیر پٹنہ میں پرم ویر چکر فاتح ویر عبدالحمید کے نام سے زمین کو مہیا کرائے تاکہ ان کے نام سے ایک بھون بنایا جا سکے۔ملک کی آن،بان،شان کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے ویر عبدالحمید کے نام سے حکومت بھون بنا کر انہیں پر خلوص خراج عقیدت پیش کرنے کا کام کرے۔اس موقع پر ویشالی ضلع کے مہوا بلاک واقع کنہولی گاؤں میں مدرسہ شہید عبدالحمید کے بچوں نے دھوم دھام سے ویر عبدالحمید کا یوم پیدائش منایا۔ پروگرام کی صدارت ادریسیہ درزی فیڈریشن کے ویشالی ضلع صدر مولانا سلطان رضا نے کیا۔اس موقع پر ادریسیہ درزی فیڈریشن کے صوبائی جنرل سکریٹری راجو وارثی نے کہا کہ درزی سماج کے لال پرمویر چکر وِجیتا ویر عبدالحمید نے 1965 کے بھارت-پاکستان جنگ میں پاکستان کے کئی پیٹرن ٹینکوں کو نیست نابود کر 10 ستمبر 1965 کو شہید ہوکر دیش کے لئے شہید ہو گئے اور اس ملک کے سر کو تاریخ کے پنوں میں گرور سے اُونچا کر دیا۔وہیں ضلع نائب صدر محمد جمشید عالم عرف پیارے نے بھی پر خلوص خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویر عبدالحمید کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جبکہ مدرسہ کے طلباء نے ویر عبدالحمید امر رہے،ویر عبدالحمید کو بھارت رتن دو کے نعرے زوردار آواز کے ساتھ لگایا۔وہیں حاجی پور شہر میں مشہور ڈاکٹر محمد عظیم انصاری کی رہاٸش گاہ پر بھی پرم ویر چکر فاتح ویر عبدالحمید اور بابائے قوم عبدالقیوم انصاری کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کر دونوں کو پر خلوص خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کے صدر محمد عظیم الدین انصاری،مکمل انقلاب کے ایڈیٹر اے ایم اظہار الحق،انجمن ادب و صحافت کے رکن محمد حامد انصاری،سبکدوش ٹیچر محمد جمیل انصاری و دیگر معززین موجود ہوئے اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.