September 2, 2023

NR INDIA NEWS

News for all

سی بی آئ انسپکٹر کولکاتا کی والدہ نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

سی بی آئ انسپکٹر کولکاتا کی والدہ نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
حاجی پور / عادل شاہ پوری / چہرہ کلاں مہوا ویشالی کے تحت موضع چپیٹھ باشندہ محمد شکیل احمد و سی بی آئ انسپکٹر محمد اختر حسین کولکاتا کی والدہ ماجدہ تسم النساء نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک واضح ہوکہ مرحومہ تقریبا ایک ماہ سے بستر علالت پر تھیں عمر کی تقریباً 70 سال گزار کر یکم ستمبر 2023 کی شب میں انتقال کرگئیں انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مسمات مرحومہ تسم النساء کافی ملنسار صوم صلوۃ کی پابند درمیانہ قد اچھی صورت اچھی سیرت کی حامل تھیں راقم الحروف ناچیز ان ہی کے گھر کے سامنے پرائمری اسکول چپیٹھ میں ملازمت کرتا تھا میں نے کبھی بھی مرحومہ کو اونچی آواز میں بولتے نہیں دیکھا پردہ کا خاص خیال رکھتیں کبھی بے پردہ نہیں نکلتی میرے ساتھ کافی گہرا رشتہ تھا بیٹا یا بابو کہہ کر پکارتیں کبھی کبھی کوئی اچھی چیز گھر میں بنتی تو مرحومہ دروازے پر بلاکر بڑے محبت سے کھلاتی ان کے اوصاف حمیدہ سے بہت خوشی حاصل ہوتی وہیں انکے چھوٹے فرزند سی بی آئ انسپکٹر محمد اختر حسین سے بھی میرا دیرینہ تعلقات رہاہے اور آج بھی باقی ہے مرحومہ کی جنازے کی نماز مسجد کے وسیع صحن میں لوگوں نے ادا کی اور مرحومہ کو آبائ گاؤں چپیٹھ میں لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی جنازے میں سبکدوش ٹیچر واصف اختر ، ماسٹر امیر الحق ، ماسٹر اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی ، مولانا محمد حدیث ، محمد راشد حسین ممبئ ، محمد کلام الدین ، حاجی صدر الحق ، محمد فیض ، محمد کمال الدین سمیت دوست احباب و رشتے دار سینکڑوں کی تعداد میں شریک جنازہ ہوئے بذریعہ فون پپو قریشی ابا بکر پور ، محمد نظام الدین خواجہ چاند چھپرہ وغیرہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا ئیں دیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.