April 22, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی نسیم وحجن سیدہ خاتون کے استقبال میں پروگرام کا انعقاد

حاجی نسیم وحجن سیدہ خاتون کے استقبال میں پروگرام کا انعقاد

عمرہ نفلی عبادت ہے اور حج صاحب استطاعت پر فرض ہے اس لیے حج کی تیاری کریں/ مفتی علی رضا مصباحی

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / حاجی نسیم احمد صاحب و حجن سیدہ خاتون دیسری مادھو پور ویشالی کے زیارت حرمین شریفین سے واپسی کے بعد ان کے استقبال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز عزیزی حافظ قمر انیس سلمہ کے تلاوت قرآن سے ہوا بعدہ نعت و منقبت کے اشعار عزیزی امجد علی ، فیض احمد ، قمر رئیس ، شاعر اسلام محفوظ کامل مظفر پور ، عبد اللہ امامی ویشالی ، مولانا اظہار ، جوہر ویشالوی ، قاری جاوید اختر فیضی ، شکیب رضا ویشالوی ، الفت نوری و امام راہی مظفر پوری ، محبوب اختر مصباحی ، صوفی جمال مادھو پوری، مولانا امن رضا کلکتوی ، ضیاء الاخلاقی، حافظ دلدار رضا ، مولانا محب الرحمن ، محمد خورشید عالم ، مولانا حبیب اللہ رضوی ، مولانا ارشاد احمد وغیرہ نے اجتماعی طور پر یک بعد دیگرے نعت و منقبت و تقریر سے لوگوں کو محظوظ فرمایایہ اجلاس زیر سرپرستی پیر طریقت خواجہ محب الحق گونڈہ یوپی ، زیر قیادت امام مولانا امیر الدین مادھو پوری ، زیر نظامت مولانا محبوب اختر مصباحی اور نقابت مولانا علی رضا اطہر مدھوبنی و شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی نے بحسن وخوبی انجام دیئے وہیں اجلاس کے صدر قاضئ شہر مہواویشالی مفتی علی رضا مصباحی نے کہا کہ دور حاضر میں ایک نیا چلن بہت زور و شور سے چل رہا ہے لوگ عمرہ پہ زیادہ جا رہے ہیں اور حج کی فرضیت سے بچ رہے ہیں معلومات عامہ کے مطابق کچھ ایسے حضرات ہیں جن پر حج فرض ہوگیا ہے لیکن وہ عمرہ کے لیے جا رہے ہیں انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ کچھ عمرہ کمپنی کے لوگ ایسے لوگوں کو ورغلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے آپ عمرہ کر لیجئے تاکہ آپ اس جگہ سے واقف ہو جائیں گے تاکہ آپ کو حج کرنے میں سہولت ہوگی لیکن اس بات کو ذہن نشیں کر لیں کہ جو حضرات صاحب استطاعت ہو چکے ہیں تو ان پر حج کا ادا کرنا واجب ہو چکا ہے اور اگر اس کی فرضیت سے خود کو کنارہ کر رہے ہیں تو وہ گنہگار ہوں گے حج صاحب استطاعت پر فرض ہے اور عمرہ نفلی عبادت ہے ایسا نہ ہو کہ نفل کی ادائیگی میں آپ کا فرض چھوٹ جائے اور حج جیسی بابرکت عبادت سے محروم ہوجائںں تو آپ یقین رکھیں کہ اللہ کے حضور آپ کو سخت پکڑ ہوگی اس لیئے عمرہ کمپنیوں کے مشورہ سے دور رہ کر حج کی تیاری میں لگ جائیں اور اللہ سے دعاء کریں کہ اللہ صاحب استطاعت کو حج سے سرفراز فرمائے آمین ثم آمین اس موقع سے راجد پارٹی کے سینئر لیڈر محمد طفیل احمد عرف پٹیل جی ، حاجی عظمت علی ، ماسٹر رحمت علی ، محمد شکیل انصاری ، فرزند محمد شاہد عرف چاند بابو ، محمد عارف رضا ، بیٹی افسانہ خاتون و شبانہ خاتون ، صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ شاہ پور خرد ، داماد شاہد رضا ، ماسٹر قمر الزماں ، سرور علی ، عبدالرحمن گنج ، محمد اعظم ، محمد ارشد ، محمد نوازشریف ، واسق رضا ، سیٹھ برکت علی پٹنہ ، سیٹھ شعیب پٹنہ ، محمد مختار انصاری لڑوئ ، ماسٹر محمد گڈو سمیت کئی اہم شخصیات اس استقبالیہ پروگرام میں شرکت کی اور حاجی اور حجن صاحبہ سے نیک دعائیں لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.