عرس اسحاق علی شاہ قلندر سومیر گنج 6 جنوری 2024 کو
*عرس اسحاق علی شاہ قلندر سومیر گنج 6 جنوری 2024 کو*
*عملی زندگی میں بزرگان دین کے صالح کردار کو اپنائیں*مکھیا نوشاد*
مہوا ویشالی / شبانہ فردوس/ بیاد گار عرس اسحاق علی شاہ قلندر سلطان سومیر گنج موضع رسول پور فتح بلاک چہرہ کلاں ویشالی کے پیر تاج العارفین مظہر قادریت محبوب شیخ المشائخ صوفئ با صفا پیر طریقت گل گلزار تیغیت حضرت مخدوم اسحاق شاہ علی قلندر قادری تیغی علیہ رحمہ کا عرس اسحاق علی 6 جنوری 2024 کو حسب روایت ہونے جارہا ہے یہ باتیں خانقاہ کے سجادہ نشیں پیر طریقت صوفی شاہ محمد غوث امام قادری تیغی مدظلہ العالی نے نمائندہ سے بتایا انہوں نے خانقاہ کے معمولات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ قبل نماز مغرب چادر پوشی ، گل پوشی ، عطر پوشی سے مزار اقدس کو آراستہ کیا جاۓ گا پھر مشترکہ طور پر قل و فاتحہ خوانی بعدہ سماں کی محفل منعقد کی جائے گی جس میں منقبت کے اشعار سے محفل کو مرصع کیا جاۓ گا بعدہ باہر سے آۓ ہوۓ علماء و فقہاء ومحدثین احناف کے شعراء سے نعتیہ کلام و مقررین سے صوفیانہ کے لئے جلسئہ سیرت کا انعقاد بعد نماز عشاء کیا جاۓ گا اس پروگرام میں خصوصی طور پر حضرت مولانا افضل حسین سمستی پور ، حضرت مولانا مطیع الرحمان مصباحی سمستی پور ، حضرت مولانا ابو نصر مصباحی مدرسہ فیضان حسین سمروارا چک ، حضرت مولانا ولی اللہ قادری چھپرہ ، قاری اسلم رضوی سیتا مڑھی ، حضرت مولانا اظہار اشرف ، حضرت مولانا غلام مصطفی نوری خطیب و امام جامع مسجد رسول پور فتح ، حضرت مولانا قاری جاوید اختر فیضی خطیب و امام جامع مسجد چک مجاہد ، حضرت مولانا محمد معین الدین خطیب و امام جامع مسجد کرہٹیا بزرگ ، حضرت مولانا ممتاز احمد ، حضرت مولانا نسیم احمد قادری ، حضرت مولانا امام الدین ہاشمی ، مفتی ہلال احمد سمیت کئ دیگر علماء بھی تشریف لائیں گے ان کے علاوہ شعراء میں جوہر ویشالوی ، روشن ویشالوی ، اشہر گوہاٹی ، شکیل مانپوری ، الیاس سمستی پوری ، حیرت سمستی پوری ، اشتیاق اشرفی ، مذکر اسلام ، زم زم مکی ، منور رضا ، سالمین اشرفی سہر یاوی ، رحمت کانپوری ، شکیل فرحت ویشالوی ، عطا بنارسی ، مقبول احمد شہباز پوری ، سیف رضا سیف ، عالم نعمانی ، اشتیاق اشرفی ، افتخار احمد اشرفی صاحبان کے نعتیہ کلام سنیں گے لہذا تمام معتقدین متوسلین مریدین شرکت کی گزارش ہے کہ آئیں اور اس عرس کے فیوض وبرکات سے مستفیض ہوں زائرین کے استقبال کے لئے رسول پور فتح پنچایت کے سابق مکھیا و ملی سماجی سیاسی رہنما و خادم جناب نوشاد عالم ، راجد اقلیتی سیل کے چہرہ کلاں بلاک صدر جناب پھول حسن انصاری ، محمد رئیس عرف بٹو دھنباد , محمد ارشاد انصاری دھنباد ، محمد منیف انصاری ، محمد عمر انصاری ، محمد جلیل انصاری ، ماسٹر محمد مرتضی ، محمد صمدانی ، محمد حسنین سمیت رسول پور فتح کے دانشوران پیش پیش ہوں گےاس موقع سے مکھیا نوشاد نے کہا کہ مومن اپنے زندگی میں بزرگان دین کے صالح کردار کو عملی جامہ پہنانا کر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں
