موسم کامکرختم 2024 میں عظیم اتحاد کی مرکزمیں سرکار بنے گی / شیو چندر رام
موسم کامکرختم 2024 میں عظیم اتحاد کی مرکزمیں سرکار بنے گی / شیو چندر رام
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / راجد پارٹی کے سابق وزیرِ ثقافت جناب شیو چندر رام نے اپنے رہائش گاہ مہواویشالی مہواویشالی دیسری روڈ میں اپنے دوستوں احبابوں اور اقلیتی طبقوں کے ساتھ مکر سنکرانتی کے موقع پر دہی تلکٹ چیورا کا بہتر ضیافت فرمایا اور دوستو کو خوب کھلاۓ پلاۓ اور خود بھی ساتھ کھاۓ جہاں عظیم اتحاد پارٹی کے بھی لیڈران و کارکنان نے بھی شرکت کی اس موقع سے جناب شیو چندر رام نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے خصوصی طور پر اقلیتی مسلمان طبقہ کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی ساتھ آۓ ہوۓ عظیم اتحاد کے تمام لیڈران و کارکنان کو مبارکباد پیش کی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تہوار خوشیوں کا تہوار ہے آپسی بھائی چارے کا تہوار ہے انہوں نے سیاسی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موسم کا مکر اب مکر سنکرانتی کے بعد ختم ہو گیا ہے 2024 میں عظیم اتحاد کی سرکار مرکز میں بنے گی جس تیاری ہوچکی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عظیم اتحاد میں کسی طرح کی ٹوٹ نہیں ہے 2024 میں ہم سب مل کر مرکز میں سرکار یقیناً بنائیں گے
اس موقع سے پارٹی کے نوجوان لیڈر محمد صادق حسین ، پارٹی کے ضلع ویشالی صدر بیدھ ناتھ چندر ونشی ، پارٹی کے نوجوان لیڈر سنجۓ پٹیل ، پارٹی کے نوجوان لیڈر انیل کمار گپتا مہوا ، ڈاکٹر شیکھر کمار حاجی پور ، ریاستی سیکریٹری تپسی جی سمیت کئ عظیم اتحاد کے لیڈران و کارکنان موجود تھے
