العادل مفت اردو ہندی کوچنگ پوائنٹ کے طلبہ و طالبات کو الوداعیہ
العادل مفت اردو ہندی کوچنگ پوائنٹ کے طلبہ و طالبات کو الوداعیہ /

بچوں کو پڑھانے سے علم میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور خدمت کا جزبہ بڑھتا ہے/ عادل شاہ پوری
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ گزشتہ 20 سالوں سے چل رہے العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے زیر اہتمام مفت اردو ہندی اور سوشل سائنس کی دی جارہی ہے واضح ہو کہ لائبریری اور ایجوکیشنل پوائنٹ کے بانی مرحوم صوفی محمد نوشیرواں عادل قادری مجیبی علیہ کے دور زمانہ سے اب تک ان کے فرزند حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری و صحافی و شاعر و ماسٹر اعجاز احمد عادل شاہ اس خدمت کو انجام دے رہے ہیں اور خاص طور پر اردو زبان کی آبیاری کر رہے ہیں ہرسال یہاں کے پڑھے ہوئے بچے اردو اور ہندی زبان میں 70 فیصد سے لیکر 85 فیصد نمبر درجہ میٹرک اور درجہ انٹر کے طلبہ و طالبات لاتے ہیں کوچنگ کا مقصد صرف بچوں کو اردو زبان کی طرف دلچسپی بڑھانا اور اس کی ترقی دلانا ہے پیسہ کمانا نہیں اس لئے مفت کوچنگ کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے ساتھ بچوں کو اردو زبان کی اہمیت اور اور اس سے ملنے والے سرکاری فوائد سے روشناس کرایا جاتا ہے تاکہ بچہ اردو زبان کو فالتو سبجیکٹ نہ سمجھے اور تمام تعلیم کے ساتھ ہندی زبان اور اردو زبان کی صحیح تعلیم ہوجائے کوچنگ میں ذیشان احمد ، محمد علی ، سعدیہ حلیم ، نورصبا ، منتشی پروین ، اقراء پروین ، شمع پروین ، شاہین پروین ، روشنی پروین وغیرہ ہم حاضر تھے
تصویر میل پر ہے
