غوث الوری تیغیہ کانفرنس تزک احتشام کے ساتھ اختتام پذیر
غوث الوری تیغیہ کانفرنس تزک احتشام کے ساتھ اختتام پذیر
غوث پاک کی عملی زندگی اپنا کر ہی غوث کے دیوانے بنیں گے / مولانا قسیم الحق
مہواویشالی / عادل شاہ پوری / عالم نبیل ، صدر المقررین ، سلسلہ تیغیہ یوسفیہ کے مبلغین و مفکرین و پیر طریقت سرکار چاند پور فتح شریف ویشالی کے مقربین و سالکین و خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف پاتے پور ویشالی کے گدی نشین پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمد قسیم الحق یوسفی دام اقبال الکم مدظلہ العالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئ بھی دینی کانفرنس مومن کے عملی زندگی میں نکھار پیدا کرنے کے لئے انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ اجلاس میں آۓ ہوۓ سامعین و معتقدین و متوسلین کو دینی اعتبار سے ان کی زندگی کو روشن کی جائے ساتھ ہی علماء کی حق بیانی کے ساتھ ان کا دینی فریضہ بھی ادا ہوجائے یہ باتیں غوث الورٰی کانفرنس چودوارا اڈیسہ میں کہی ساتھ ہی شہزادہ ء فرید الدین گنج شکر علیہ رحمہ کے مہکتے پھول سیرت رسول حضرت مولانا سید نواب محشر فریدی صاحب مدظلہ العالی دلی و عظیم خطیب حضرت علامہ مولانا مفتی حماد رضا مرادآبادی نے اسٹیج کی زینت بخشی اور تمہیدی کلمات میں سبق آموز بات کہتے ہوئے کہا کہ غوث پاک کی زندگی ہم سب کے لئے نمونہ ء عمل ہے کانفرنس میں آنا یا کانفرنس کا انعقاد کرانا باعث مسرت ہے لیکن اس سے بھی مسرت کی بات وہ ہے کہ سامعین غوث پاک کے نعرہ جتنا بلند کرتے ہیں کاش کہ ہم سب کی عملی زندگی اسی نعرے کی طرح بلندی ہوجاتے اور ہم سب کامیاب بھی ہوجاتے اجلاس کی صدارت حضرت مولانا محمد منہاج رضا امین القادری کٹک اڈیسہ چودوارا منگولی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض بحسن وخوبی حضرت مولانا شاعر و فلسفی کئ نعت و منقبت کتاب کے مصنف سب کے محبوب جناب محبوب گوہر اسلام پوری یوپی نے انجام دیئے اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئ اور نعت و منقبت کے اشعار شاعر اسلام ندیم رضا فیضی یوپی و شاعر اسلام روشن ویشالوی بہار ، شاعر اسلام شہباز رضا نوری کلکتوی وغیرہ نے خوش گلو آواز میں پیش کئے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں کٹک اڈیسہ کے نوجوان متحرک فعال ملی و دینی خادم محمد نور عالم انصاری ابن حاجی محمد امان اللہ انصاری ساتھ ہی تیغیہ نوجوان کمیٹی منگولی چودوارا کٹک اڈیسہ کے نوجوان پیش پیش رہے اور علماء شعراء کی خدمت کر نیک دعائیں لیں
تصویر میل پر ہے
