April 22, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

اعمال بدلیے احوال بدل جائیں گے مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہ

حاجی پور عبدالواحد

اعمال بدلیے احوال بدل جائیں گے مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی پور شہر محلہ مفتی میں چل رہے دینی تعلیمی ادارہ جامعہ دارارقم جو محتاج تعارف نہیں ہے آج یہاں کے تین طالب علموں نے حفظ قرآن مکمل کیا ان حفاظ کرام کا نام حافظ ثناءاللہ ولد نظرالحق انصاری محمد محشر ولد عبیدالرحمٰن محمد ذکاء اللہ ولد ننھے عرف بقاء اللہ کے تکمیل قرآن کے موقع سے دعائیہ پروگرام کی صدارت جامعہ دارارقم کے صدر مدرس قاری مختارالحق للہی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض جامعہ دارارقم کے مہتمم حضرت مولانا الحاج اظہارالحق قاسمی امام و خطیب مسجد چوک حاجی پور نے بحسن خوبی انجام دیا اس موقع سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتےہوئے حضرت مولانا مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے کہا کہ قرآن کریم کو حفظ کرنا آسان کام نہیں ہے یہ قرآن کریم کا معجزہ ہے کہ چھوٹا سے چھوٹا بچہ قرآن کو حفظ کرلیتاہے اسےہی حافظ قرآن کہتےہیں حافظ قرآن کی عظمت و احترام کرنابھی عبادت میں شامل ہیں چونکہ یہ ایک حافظ کے سینے میں اللہ کا کلام محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ آسمانی کتاب چار ہیں مگر کلام اللہ صرف قرآن کریم ہے قرآن کریم کا مرتبہ عظیم ہی عظیم ہے قرآن کی نسبت سے مکہ مکتہ المکرمہ بن گیاقرآن کریم کا نزول شروع ہواتو مدینہ سے مدینتہ المنورہ ہوگیا قرآن کی نسبت کی وجہ سے جبرئیل روح العمین ہوگیے انہوں نے کہاکہ قرآن کی نسبت سے رمضان کا مہینہ عظیم ہوگیا قرآن کی نسبت کی وجہ لیلتہ القدر ہزاروں راتوں سےافضل ہوگیاقرآن کی نسبت کی وجہ سے کپڑے کو جزدان بنایا گیاتو کپڑے کی عظمت بڑھ گئی اللہ کے صفاتی ناموں سے ایک نام حافظ قرآن ہے انہوں نے فرمایا کہ کل قیامت کے روز حافظ قرآن سے کہا جائیگاکہ قرآن کی آیت کو پڑھتا جااور جنت کے مقام کو پاتاجا حافظ قرآن کے والد کو قیامت کے روز تاج پہنایا جائیگاحافظ قرآن دس ایسے آدمی کو جنت میں لے جائیگا جس کا جہنم میں جانےکا فیصلہ ہوگا انہوں نے فرمایا کہ قیامت رمضان کے مہینے میں نہیں آئیگی قرآن کریم کو پکا یادرکھیں رمضانی حافظ نہیں بنے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پکاحافظ کم ہیں حافظ قرآن اللہ کے کلام کو محفوظ رکھنے کا اسباب ذریعہ ہے یہ ادارہ کو بھی قرآن کریم کی عظمت لگی ہوئی ہے ہرآدمی اپنےماں باپ کی مغفرت کا ذریعہ خود بنے ہرحرف پڑھنےپر دس نیکی ملتی ہے آپ اپنے ماں باپ کی مغفرت کا ذریعہ بنےیہ سب سے اہم طریقہ ہے قرآن کریم عمل کےلیے ہی اترا ہے اب قرآن کریم جہیزکےلیے ہی رہ گیا ہے دم کےلیے یامردے کو بخشوانےکےلیے ہی رہ گیاہے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ قرآن کریم کی طرف رجوع ہوں اعمال کو بدلیے احوال بدل جائیں گے پروگرام کا اختتام مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی کے دعائیہ کلمات پر ہوا اس موقع پر حضرت مولانا محمد شوکت قاسمی امام وخطیب سنگی جامع مسجد حاجی پور حضرت مولانا آفتاب عالم قاسمی امام و خطیب اقصیٰ مرکز مسجد نون گولہ حاجی پور اردو کے روح رواں انوارالحسن وسطوی پروفیسر واعظ الحق عالم انصاری حافظ حیدر اکرام الحق حافظ عالمین محمد عمرفاروق حافظ امیرالحق سماجک رہنما محمد شبیر ماسٹر عظیم الدین انصاری کے علاوہ کثیرتعدادمیں لوگ شریک تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.