April 20, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

سڑک حادثہ میں جواں سال ممتاز اور شہاب الدین کی موت سے مچا کہرام


سڑک حادثہ میں جواں سال ممتاز اور شہاب الدین کی موت سے مچا کہرام

**مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / گورول بلاک کے تحت ہرسیر محمد پور باشندہ مرحوم محمد حدیث انصاری صاحب کا پوتا و عبد الغفار انصاری صاحب کا جواں سال بیٹا محمد ممتاز 25 سال اور محمد شہاب الدین 30 سال کی موت سڑک حادثہ میں ہوجانے سے گھر سے لیکر گاؤں میں مچا کہرام رو رو کر گھر والے کی حالت ہوئ خراب واضح ہو کہ مرحوم محمد ممتاز اپنے دو ننھے بیٹا کے ساتھ اپنی بیوی مسمات کو روتے بلکتے چھوڑے اور محمد شہاب الدین ایک ننھی منی گڑیا جیسی بیٹی کے ساتھ اپنی بیوی مسمات کو روتے بلکتے چھوڑے ساتھ ہی بڑھاپے کا سہارا والی لاٹھی والد کے لئے بھی ختم کر چلے گئے معلوم ہوکہ مرحوم مستان محمد عابد حسین صاحب کا و مرحوم محمد بابو جان صاحب وغیرہ کا بھائی زاد ہ پوتا تھا یہ دونوں اپنے گھر سے نیشنل ہائوے 28 سے ہوتے ہوئے اپنے رشتے دار پھوفی کے یہاں شادی کی تقریب میں پٹیڈھی بیلسر جارہے تھے کہ بیلسر روڈ مونا گولمبر کے پاس ایک تیز رفتار پیک نے 18 اپریل 2024 کو دن کے دوپہر کے وقت پیچھے سے کچل ڈالا جس سے شہاب الدین کی موت موقع پر ہوگئ اور ممتاز اسپتال جانے کے درمیان چند منٹوں میں ہی دم توڑ دیا اس حادثہ کو سنتے ہی گورول تھانہ موقع پر پہونچے اور لاش کو اپنے تحویل میں لے لیا اور دیر شام لاش کو تھانہ نے ماتحتوں کے حوالے سپرد کیا جہاں دونو کی لاش کو گھر لے جایا گیا جس سے گاؤں میں ماتمی سناٹا چھا گیا لوگوں کو آنے کے انتظار میں ان کی نماز جنازہ 19 اپریل 2024 کو محمد پور قبرستان احاطہ میں 10 بجے دن میں ادا کی گئی اور اسی قبرستان میں دونوں معصوم کو سینکڑوں لوگوں نے سسکتی ہونٹ اور نم آنکھوں کے ساتھ مسلم اور غیر مسلم دونوں طبقہ نے مل کر سپرد خاک کیا جنازے میں والد عبد غفار انصاری ، عبد القادر ، عبد الستار ، عبد الکلام ، عبد الرزاق ، محمد اسرافیل ، محمد شاہد ، محمد زاہد ، عبد المنان ، محمد جمال ، محمد اسلام جد یو اقلیتی سیل لیڈر محمد انصار سمیت اہل خانہ کے ساتھ تمام رشتے دار جنازے میں شرکت کی اور مرحوم کے لئے تسکین روح کی دعا فرمائ اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائ اس نابرداشت حادثہ کے لئے بذریعہ فون جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے سربراہ و بانی و مفت دینی منظم کلاس کے سربراہ و بانی و مفت دینی منظم کلاس کے سربراہ و بانی حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری نئ دلی و صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ و مرحوم کے بڑی پھوفی فاطمہ خاتون شاہ پور خرد برابر کے شریک غم ہیں اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.