April 19, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

مرحوم ہلال صاحب کی اہلیہ عابدہ خاتون نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مرحوم ہلال صاحب کی اہلیہ عابدہ خاتون نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ لال گنج بلاک کے تحت سماجی ملی خادم مرحوم محمد ہلال انصاری صاحب موضع ملنگ ہاٹ جارنگ ویشالی کی اہلیہ محترمہ 80 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا انا للہ وانا الیہ راجعون واضح ہو کہ مرحومہ نیک خاتون نماز روزہ کی پابند ملنسار حلیم طبیعت کے حامل تھیں کچھ جسمانی علالت کے دوران 18 اپریل 2024 کو موت واقع ہوگئی کی جنازے کی نماز 19 اپریل 2024 کو بعد نماز جمعہ 2 بجے دن میں مرحوم ہلال انصاری صاحب کے چچیرے بھائی حضرت مولانا محمد مختار قادری تیغی صاحب نے پڑھائی جنازے کی نماز میں مرحومہ کے رشتے دار کے ساتھ احبا اقرباء علماء شعراء صحافی ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی جن میں محکمہ صحت بہار سرکار پٹنہ کے ڈاکٹر اطہر حسین انصاری چک پھول ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، ہارون الرشید بنارس ، محمد نظام الدین و محمد منثور و محمد معراج خواجہ چاند چھپرہ ، داماد محمد شمیم بنارس و محمد وسیم بنارس ، شمشیر عالم ، انور علی ، فضل حق سوندھو گلزار باغ ، ماسٹر محمد شکیل بھیروکھڑا سمیت سینکڑوں کی تعداد میں جنازے میں شرکت کی اور دعائے مغفرت کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.