May 6, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

خانقاہ روحانی فیض کا پاکیزہ درس گاہ / صوفی صابر قادری

خانقاہ روحانی فیض کا پاکیزہ درس گاہ / صوفی صابر قادری

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی ۔ بدلتے ہزاروں کی تقدیر دیکھی ۔ اللہ کے ولی کو نہ خوف ہے نہ ڈر اس مریدین کو چاہئے کہ عملی زندگی کو اسی طرح بنانے کی کوشش کریں آج ہم سبھوں کو عملی زندگی ان ولیوں کے آستانے سے وابستہ ہوکر چمکدار بنانے کی ضرورت ہے دور پرفتن میں پیروں اور صوفیوں کی ایک لمبی قطار لگی ہوئ ہے جس میں اصلی صوفی سے لوگوں کا تعلق کوسوں دور ہوچکاہے صرف ظاہری لبادہ صوفی صاحب بدل لئے ہیں مگر باطنی لبادہ دنیا داری سے جکڑا ہوا ہے جس کی فکر نہ صوفی صاحب کو ہے نہ ان کے معتقدین کو ہے صرف نعروں کے گونج سے حلقہ میں شور برپا ہے عملی زندگی میں کوئی صالح زندگی کی کوئ شور برپا نہیں جبکہ تاریخ شاہد ہے کہ خانقاہ روحانی فیض کا پاکیزہ درس گاہ رہا ہے یہ باتیں خانقاہ قادریہ مجیبیہ امانیہ صابریہ کے زیب سجادہ الحاج صوفی شاہ محمد صابر حسین قادری مجیبی امانی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ صوفیوں نے اپنے صوفیانہ زندگی کے عکس سے ظاہری زندگی کے ساتھ باطنی زندگی کو خوبصورت اور اللہ والا دل بنا دیا معافی کے ساتھ عرض کرنا پر رہا ہے کہ چند خانقاہ کو چھوڑ کر اکثریت میں جو صوفی صاحب بنے ہوئے ہیں اور پیر صاحب بنے ہوئے ہیں اپنے مرید صاحب کو دل خوبصورت بنانے کہ بجائے اپنے جادوئی چھڑی سے مرید صاحب کے دکان اور مکان کو خوبصورت بنانے میں لگے ہوئے ہیں نہ خانقاہی مزاج نہ خانقاہی زبان ، صرف لباس اور چھڑی ۔
اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتار کا غازی بن تو گیا کردار کا غازی بن نہ سکا
یہ المیہ ہے صوفی صاحب کے لئے کہ جہاں لوگ صوفی صاحب کے صورت دیکھ کر اور اُنکے بردباری سے متاثر ہوکر لوگوں نے کلمہ پڑھا ، اپنا لباس بدلا ،اپنا مزاج بدلا ، اپنا زبان بدلا اور صورت کے ساتھ ساتھ سیرت بھی بدل لی جس کی مثال بڑے پیر، خواجہ اجمیری ، صابر کلیر پیا ، مخدوم جہاں ، محبوب الاولیاء ، پیر مجیب اللہ قادری ، منعم پاک ، سرکار پٹنہ ، سرکار منگیر ، سرکار منیر ، سرکار بہار شریف اور شمالی بہار کے سرکار سرکانہی زندگی ہم سب کے لئے اسوہء حسنہ ہے ہندوستان کے ہزاروں خانقاہ ہیں جو آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد تک ان خانقاہوں میں انسانوں کو انسانیت دی ، روح کے ساتھ روحانیت دی ، فیض کے ساتھ فیاضیت دی ، نور کے ساتھ نوارینت دی ، صالح کے ساتھ صالحیت دی اور تبلیغ دین کا الم دیکر ایک خطۂ ارض بھی عطا کی جہاں سسکتی زندگی نے نسیم سحر کی سانس لیکر فرحت بداماں ہوئے آج اسی پیغام کو پہونچا نا نہیں ہے بلکہ ہر صوفی صاحب کو بن کر دکھانا ہے ۔
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولی
ہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہی

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.