May 6, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

آئندہ 11 مئی 2024 کو بتھناہاں شریف میں فیضانِ پیر مجیب کانفرنس و عرس حنیفی کا انعقاد* مہواویشالی

*آئندہ 11 مئی 2024 کو بتھناہاں شریف میں فیضانِ پیر مجیب کانفرنس و عرس حنیفی کا انعقاد*

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ بظل عرفانی محبوب سبحانی قطب ربانی شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ ، بظل کرامت چشمۂ تصوف مخدوم الملک حضرت شیخ شرف الدین یحیی منیری علیہ الرحمۃ ، بظل عنایت تاج العارفین محبوب رب العالمین شیخ المشائخ مخدوم سید شاہ محمد مجیب اللہ قادری علیہ الرحمہ ، بظل روحانی پیر کامل شیخ المشائخ محبوب الاولیاء الحاج حضرت شاہ محمد تیغ علی قادری علیہ الرحمہ و زیر سرپرستی شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی الحاج سید شاہ محمد آیت اللہ قادری زینبی جعفری مدظلہ العالی زیب سجادہ خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ ۔ زیر صدارت گل گلزار مجیبیت شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج سید شاہ محمد منہاج الدین قادری مجیبی مدظلہ العالی ، زیر قیادت حضرت الحاج صوفی شاہ محمد صابر حسین قادری مجیبی امانی بتھناہاں شریف ، زیر نظامت الحاج صوفی محمد صدر اعلی قادری مجیبی صاحب گوپال پور ، زیر حمایت الحاج صوفی محمد قاسم صاحب قادری ، ضلع چھپرا ، زیر نقابت ہردلعزیز نوجوان شاعر وہ صحافی اعجاز عادل صاحب قادری مجیبی ویشالوی ، کی مشترکہ آمد بہار پہ حسب روایت آئندہ 11 مئی 2024 بروز ہفتہ کو فیضان پیر مجیب کانفرنس کا انعقاد بموقع 38واں عرس مقدس پیر طریقت رازدار معرفت محبوب الاولیاء حضرت الحاج شاہ محمد حنیف صاحب قادری خطابی مجیبی علیہ الرحمۃ ، بتھناہاں شریف ہونے جا رہا ہے جس میں شہنشاہ خطابت حضرت مولانا محمد سجاد حسین مجیبی خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ ، مقرر شعلہ بیان حضرت مولانا نعیم الدین قادری مجیبی دھنباد جھارکھنڈ ، شہنشاہ خطابت سبحان ملت گل گلزار عقیدت پیر طریقت حضرت مولانا محمد سلطان رضا ممبئی ، خطیب ذیشان حضرت علامہ مولانا نقی احمد علائی صاحب مظفرپور ، صاحب فصاحت وبلاغت حضرت علامہ مولانا اسرار الحق قادری صاحب مظفر پور تشریف لا رہے ہیں وہیں کانفرنس میں خوش گلو آواز سے نعت و منقبت کے اشعار پیش کرنے کیلئے شاعر اسلام قیصر ویشالوی ، محمد اسلام برکاتی یو پی، افضل مظفر پوری ، زمزم ویشالوی ، شمیم اختر ضیاء مجیبی پھلواری شریف پٹنہ ، معین الدین بشن پوری ، راحت بشن پوری ، نوشاد کامل جھٹکانہی مظفر پورنظیر کلکتوی ، غنچہ مظفر پوری،مکرم مظفر پوری وغیرہ علماء و شعراء کی شرکت یقینی ہے پروگرام کا آغاز تالئی قرآن حافظ محمد شہاب الدین مظفر پوری و حافظ و قاری امیر آفاق سلمہ فرمائیں گے ۔ کانفرنس و عرس مقدس کے مجلس منتظمہ کمیٹی کے جناب محمد رضوان احمد قادری مجیبی صابری ، جناب ماسٹر عرفان احمد قادری مجیبی صابری اور مولانافیضان عارف قادری مجیبی صابری کے علاوہ دیگر احباب و اقرباء مہمانوں کا استقبال کریں گے وہیں عرس حنیفی کانفرنس کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوگا اور بعد نماز مغرب چادر پوشی ہوگی ، اور بعد نماز عشاء پیر مجیب کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں تقاریر و نعت ومنقبت پیش کئے جائیں۔
اس لیے سلسلہ قادریہ چشتیہ مجیبیہ سہروردیہ تیغیہ کے معتقدین و متوسلین سے پرخلوص التماس ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت فرما کر کانفرنس کو کامیاب بنائیں اور عرس مقدس کے فیوض و برکات اور علمائے کرام کے نورانی بیانات سے مالا مال ہوں اس کانفرنس میں خصوصی طور پر انشاء اللہ تعالیٰ ، محکمہ آبی وسائل بہار سرکار پٹنہ کے ایس ڈی او جناب خورشید احمد صاحب ، ضلع سوپول ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر انصاری ظفر صاحب سینٹرل یونیورسٹی الہ آباد ، جناب اسرائیل منصوری صاحب ایم ایل اے ،کانٹی ، سابق وزیر سائنس آف ٹیکنالوجی حکومت بہار، سابق مکھیا جناب شمیم احمد قادری مجیبی ، جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری جناب حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ویشاولی، سماجی و سیاسی خادم جناب محمد نور عین عالم صاحب سعد پورہ مظفر پور سمیت کئی معزز شخصیات کانفرنس میں شرکت فرما کر پروگرام کو کامیاب بناکر زینت بخشیں گے

 

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.