May 5, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

محمد وہاج الہدیٰ سلمہ ہمراہ  سمیہ پروین رشتہء ازدواج سے منسلک

محمد وہاج الہدیٰ سلمہ ہمراہ  سمیہ پروین رشتہء ازدواج سے منسلک

ولیمہ نبی کی سنت ہے اسے معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت / محمود عالم

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / ملی ، دینی ، فلاحی ، رفاہی خادم و کئ دینی و دنیاوی و ملی مسائل کتاب کے مصنف و نائب ناظم امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ حضرت مولانا محمد ثناء الہدی قاسمی صاحب کے بھتیجہ عزیزم محمد وہاج الہدیٰ سلمہ ابن محمد ضیاء الہدیٰ صاحب موضع حسن پور گنگھٹی تھانہ گورول ضلع ویشالی ہمراہ عزیزہ سمیہ پروین بنت محمد سمیع صاحب موضع حیا گھاٹ کلیان پور رتوارا ضلع سمستی پور گزشتہ دنوں سادگی و سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق جہیز سے پاک ہوکر رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے اس جوڑے کا نکاح نوشاہ میاں کے چچا محترم جناب مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی صاحب نے پڑھائی ساتھ ہی اس خوشی کے موقع پر پر تکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام لڑکا والے کے اہلِ خانہ نے اپنے رہائش گاہ پر کیا جہاں حاجی رمضان علی چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی و مدرسہ حسینہ چھپرہ خرد کے بانی و کئ دینی کتابوں کے مصنف و حج ٹرینر ، خادم قوم ملت اخلاق و اخلاص کے پیکر الحاج محمد محمود عالم چھپرہ خرد چہرہ کلاں ویشالی ، مکھیا ہاشم انصاری بکساواں ، ماسٹر محمد دلشیر مہوا، حافظ محمد جہاں گیر شاہ پور ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، ماسٹر محمد انیس سیہان ، ماسٹر محمد امتیاز جنداہا ، ماسٹر مولانا جنید عالم ندوی ، ماسٹر مولانا امام الدین ندوی ناظم اعلٰی مدرسہ حفظ القرآن مجیہ شریف ، مولانا مفتی شمیم الیاس قاسمی ، حافظ افروز عالم مدرسہ مجیہ ، مولانا عبد الرافع صاحب ، صحافی شرافت خان ، ملی سماجی و سیاسی خادم سابق مہوا نگر پارشد حافظ توقیر سیفی ، مولانا اعجاز کریم صاحب ، ریاض کریم صاحب ، دوست محمد تبریز عالم و محمد ریحان عالم ، چچا ماسٹر رضاء الہدی رحمانی ،محمد ذکاء الہدی ، ماسٹر محمد عطا ء الہدی ، محمد فداء الہدی ،محمد صباء الہدی ، محمد ندا ء الہدی ،
بھائی محمد سیراج الہدی ، محمد منہاج الہدی ، محمد معراج الہدیٰ محمد تاج الہدی ، محمد ابتہاج الہدی ، مولانا نظر الہدی قاسمی مدرس مدرسہ اسلامیہ چہرہ کلاں ، محمد امتزاج الہدی انکے علاوہ مولانا قمر عالم ندوی ، ماسٹر صدرِ عالم ندوی ، ماسٹر اکرم ، حافظ محمد ذکوان ، محمد فیروز صاحب ڈریس ہاؤس مہوا ، ماسٹر امیر الحق صدر نیو پرائمری اسکول محمد پور سیہان، مرکزی ادارہ حاجی پور کے مولانا نیاز احمد قاسمی ، عبد الرحیم برہولیاوی ، نائب مکھیا شاداب احمد چین پور ، وارڈ ممبر محمد حسنین ہلیا ، راجد پارٹی کے نوجوان ضلع ویشالی سیکریٹری و پارٹی کے مہوا اسمبلی انچارج سرفراز اعجاز سمیت کئ معززشخصیات نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور دولہا دلہن کو نیک دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ ولیمہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ سنتوں میں سے ایک سنت ہے جسے مسلم معاشرے عام کرنے کی بے حد ضرورت ہے
تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.