April 24, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

بکرے کو ذبح کرنےکے ساتھ مومن اپنے نفس کے کینہ ،بغض و حسد کوبھی ذبح کریں / انجینیئر منظر مہواویشالی

بکرے کو ذبح کرنےکے ساتھ مومن اپنے نفس کے کینہ ،بغض و حسد کوبھی ذبح کریں / انجینیئر منظر

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ العادل مفت ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ و مفت دینی منظم کلاس و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے وسیع صحن میں ہر سال کی طرح معمول کے مطابق عید قرباں ملن پروگرام کے تحت لوگوں کے لئے ضیافت کا انتظام فرمایا گیا جس سے لوگ لطف اندوز ہوۓ صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری و تنظیم کے بانی و سربراہ و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری نے مہمانوں کی مہمان نوازی خوب خوب کی اور نیک دعاؤں کے ساتھ برکت کی دعائیں لیں اس موقع سے خصوصی گفتگو میں انجینیئر منظر حسن انڈین آئل کارپوریشن بھارت سرکار نے کہا کہ ہر مذہب میں ہر تہوار خوشیوں کی بہار لیکر آتی ہیں اور آپس میں خوشیاں بکھیرتی ہیں اسی طرح قوم مسلم میں عید قرباں کا تہوار کا ایک فلسفیانہ تاریخ ہے جو خوشیوں کے ساتھ پیغمبر حضرت ابراھیم علیہ السلام کی سنت تازہ ہوتی ہے خصوصی طور پر یہ تہوار بکرے کو ذبح کر منایا جاتا ہے جس کی تاریخ ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کی قربانی سے وابستہ ہے اسی قربانی کو ہم سب مومنین اللہ کی راہ میں بکرے کو ذبح کر اس کی ربوبیت کا اقرار کرتے ہوئے اس کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں غور طلب بات یہ ہے کہ مومن اللہ کی راہ میں ظاہری طور پر بکرے تو ذبح کردیتے ہیں لیکن اپنے نفس کا تزکیہ نہیں کرتے اور اپنے نفس میں چھپے کینہ و بعض و حسد و جلن نہیں ذبح کرتے جو ہماے معاشرے کے لئے خود کے لئے زہر کی مانند ہے لہٰذا ہم گزارش کرتے ہیں کہ خود کو محاسبہ کریں اور دل کو کینہ بعض و حسد سے پاک کریں تاکہ ہمارا اور آپ کا معاملہ تابناک ہوسکے اور سماج کو بہتر پیغام بھی جا سکے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.