سماجی کارکن عبد السمیع انصاری ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
سماجی کارکن عبد السمیع انصاری ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
سابق وزیر اسرائیل منصوری ، ضلع تعلیمی آفیسر عبدالسلام انصاری و معزز شخصیات نے کی شرکت
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / ضلع مظفر پور واقع کانٹی بلاک کے تحت موضع جھٹکانہی نیا ٹولہ باشندہ سبکدوش سرکاری ٹیچر حاجی عبد الغنی انصاری صاحب کا چہیتا بھائی سماجی سیاسی خادم و سابق سرپنچ جھٹکانہی مدھوبن پنچائت عبد السمیع انصاری قادری مجیبی صاحب کا انتقال اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ کر اپنے رہائش گاہ جھٹکانہی نیا ٹولہ میں ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون واضح ہوکہ مرحوم دار فانی میں 62 سال کی عمر پائی اس کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا مرحوم اپنے خاندانوں کے متحرک فعال ملنسار نیک دل انسان تھے صوم صلوۃ کے پابند تھے بزرگانِ دین سے عقیدت مندی مہمان نوازی ان کا شیوہ تھا سلسلہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ کے زیب سجادہ الحاج الشاہ حضرت علامہ مولانا محمد آیت اللہ قادری مجیبی دام اقبال الکم مدظلہ العالیٰ کے مریدوں میں ایک مرید تھے خاکساری اور ملنساری ان کی فطری شناخت تھی وہ اپنے پیچھے نیک خاتون شریکِ حیات اور حالبہ سرپنچ جھٹکانہی مدھوبن پنچائت محترمہ ساجدہ خاتون صاحبہ مسمات کے ساتھ چار بیٹے محمد سجاد عرف لڈو، محمد شاہد انور ، محمد ثاقب انور اور بیٹی فرحت جہاں عرف جوہی پروین کے ساتھ ایک ہنستا بستا نواسہ نواسی بیٹا بھتیجہ سے بھرا پورا خاندان چھوڑ گئے معلوم ہوکہ مرحوم صحت کے اعتبار سے بالکل تندرست تھے قربانی کے جانوروں کی خرید کے بعد 9 ذالحجہ 1445 ہجری مطابق 16 جون 2024 کے شام میں دروازے پر کرسی پر بیٹھے بیٹھے گرگئے اور حالت بگڑ گئ جہاں گھر والوں نے مظفر پور پرشانت اسپتال میں لے گئے مگر ڈاکٹر نے انہیں بیڈ پر ہی موت ثابت کردی اس خبر کے بعد اہل خانہ اور قرب وجوار میں ماتمی سناٹا چھا گیا ساتھ ہی عید قرباں کی خوشی آنسوؤں میں تبدیل ہوگئیں لیکن موت برحق ہے اور صبر لازم ہے مرحوم کے جسد خاکی کو گھر لایا گیا جہاں جوان باپ کا لاش جوان بیٹے کے کاندھوں پر چڑھا دیکھ کر ہر شخص اشکبار ہوگئے اور مرحوم کو آبائی گاؤں جھٹکانہی کے قبرستان میں بعد نماز مغرب ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ رشتے دار اور خویش اقرباء نے مل کر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی مرحوم کے جنازے کی نماز خانقاہ تیغیہ سرکانہی شریف مظفرپور کے زیب سجادہ حضرت مولانا محمد علی تیغی براہمی سرکانہی شریف نے پڑھائی جہاں انکے علاوہ پیر طریقت حضرت صوفی شاہ سرکاری سبکدوش ٹیچر ماسٹر محمد صابر حسین قادری مجیبی امانی بتھناہا شریف ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چئیرمین و ضلع مظفر پور تعلیمی آفیسر جناب عبد السلام انصاری صاحب ، کانٹی اسمبلی حلقہ کے راجد سابق ایم ایل اے محمد جیلانی انصاری ، راجد پارٹی کے سابق سائنس آف انفارمیشن وزیر و کانٹی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اسراءیل منصوری صاحب، راجد پارٹی کے سینئر لیڈر حیدر آزاد صاحب ، سابق ضلع پریشد رکن رضوان احمد صاحب ، سابق مکھیا محمد شمیم احمد رحمانی بشن پور ، ضلع پریشد رکن رمیش پرساد گپتا ، مکھیا ببلو صاحب ، عرفان دلکش صاحب ، مکھیا پرویز انصاری دامودر پور ، محمد نظام الدین چھپرہ ، محمد معراج چھپرہ ، ماسٹر محمد جمیل ، ماسٹر محمد شکیل ، ماسٹر محمد بچو ، محمد فاروق اعظم ، محمد ناصر ، نوشاد کامل ، پروفیسر ابوالکلام آزاد ، پروفیسر نظام الدین قادری ، بھائی محمد مصطفی جاوید ، محمد مختار انصاری سمیت کئ ہزار معزز شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی ساتھ ہی بذریعہ فون مرحوم کے پیر بھائی شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری، حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ، روزنامہ اردو اخبار کی صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ ، محترمہ ساجدہ خاتون صاحبہ ، محمد جمال انصاری چھپرہ ، الحاج انجم رشید دلی ، قوم ملت کے ہمدرد الحاج نسیم غازی پوری دلی ، الحاج آعظمہ خاتون صاحبہ دلی وغیرہ ہم نے بھی تعزیتی پیش کی اور دعائے مغفرت کی دعا فرمائ
