April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

جھٹکانہی نیا ٹولہ حاجی عبد الغنی انصاری صاحب نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

جھٹکانہی نیا ٹولہ حاجی عبد الغنی انصاری صاحب نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ گزشتہ پانچ دن قبل ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سابق سرپنچ سماجی کارکن عبد السمیع انصاری صاحب کو ہزاروں لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا تھا اہل خانہ ابھی اشکبار ہی تھے کہ مرحوم کے بڑے بھائی سبکدوش سرکاری ٹیچر حاجی عبد الغنی انصاری صاحب جھٹکانہی نیا ٹولہ مظفر پور کا انتقال کی خبر سن کر مزید اہل خانہ کے ساتھ عزیز و اقرباء دوبارہ غم میں ڈوب گئے واضح ہو کہ مرحوم کو چھوٹے بھائی کی موت کا ایسا صدمہ پہنچا کہ علاج کے درمیان مظفر پور پرساد اسپتال میں 22 جون 2024 کو دیر رات انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم سماجی طور پر اخلاق مند انسان تھے اولاد کے ساتھ بھائ بھتیجہ کی پرورش میں کلیدی رول ادا کر گھر اور گھرانہ کو سنوار کر کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے یہی وجہ ہے کہ آج گھر میں کئ سرکاری ملازم ہیں ،ڈاکٹر ، پروفیسر ، انجینیئر ، مکھیا ، سرپنچ بھی گھر میں موجود ہیں مرحوم سنجیدہ مزاج ، سخن پرور ، بزرگانِ دین سے عقیدت مندی ، سلسلہ قادریہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ کے مریدوں میں ایک مرید ، دور اندیش ، فکر و آگہی کے کامیاب ترین شخص ، ہم عصروں میں ایک اعلیٰ پہچان ، سیاسی و سماجی رہنماؤں سے اچھے تعلقات ایک صاف ستھرے کردار کے حامل تھے مرحوم مسمات کے ساتھ بڑے فرزند محمد فاروق اعظم ، ماسٹر محمد جمیل ، ماسٹر محمد عدالت حسین عرف بچو و بیٹی عالم آرہ عرف منی ، جہاں آرہ گلشن آرہ داماد عرفان الحق ، رضوان الحق ، محمد خالق و نواسہ نواسی پوتا پوتی ، بھتیجہ بھتیجی سے بھرا پورا خاندان چھوڑ گئے مرحوم کے جنازے کی نماز 23 جون 2024 کو بعد نماز عصر حضرت مولانا حاجی عبد القادر خطیب و امام نوری مسجد برہم پورہ مظفر پور نے پڑھائی جہاں ہزاروں لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کی مرحوم کے جنازے میں سماجی ، سیاسی، ملی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائ خصوصی طور پر راجد پارٹی کے سینئر لیڈر حیدر آزاد ، سابق ضلع پریشد رضوان احمد ، سابق مکھیا محمد شمیم رحمانی ، ضلع پریشد رکن رمیش پرساد گپتا ، مکھیا ببلو صاحب ، عرفان دلکش صاحب ، مکھیا پرویز انصاری صاحب دامودر پور ، محمد نظام الدین چھپرہ ، ماسٹر محمد شکیل ، محمد ناصر ، شاعر نوشاد کامل ، پروفیسر ابوالکلام آزاد ، پروفیسر نظام الدین قادری ، بھائی محمد مصطفی جاوید ، محمد مختار انصاری ، پیر طریقت صوفی شاہ محمد صابر حسین قادری مجیبی امانی بتھناہا شریف وہیں بزریعہ فون شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی ، محمد جمال انصاری چھپرہ ، حضرت مولانا فیضان عارف دلی بتھناہا، حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری دلی اردو اخبار کی صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ ، نیک خاتون محترمہ ساجدہ خاتون چھپرہ نے بھی اظہار تعزیت میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرما

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.