April 22, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی عبد الغنی و عبد السمیع صاحب کے لئے دعائیہ مجلس کا انعقاد



حاجی عبد الغنی و عبد السمیع صاحب کے لئے دعائیہ مجلس کا انعقاد

 

مرحومین کے لئے اجتماعی دعا گناہوں سے نجات کا زریعہ / مفتی عبد القادر

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ دعا تمام عبادتوں کا مغز ہے۔ نیک بندوں کی دعا بندہ ء مومن کی پریشانیوں کو دور کرتا ہے ۔ نیک بندوں کی دعا مومنوں کا ایک بہترین ہتھیار ہے ۔ بندہ ء مومن کی مجموعی دعا بندہ ء مومن کے حق میں قبولیت کی باعث بھی ہے اور مرحومین کے لئے اجتماعی طور پر نجات زریعہ بھی ہے یہ باتیں نیا ٹولہ جھٹکانہی بلاک کانٹی ضلع مظفر پور باشندہ سابق سرپنچ سماجی اور سیاسی خادم مرحوم عبد السمیع قادری مجیبی صاحب و سرکاری سبکدوش ٹیچر مرحوم حاجی عبد الغنی قادری مجیبی صاحب کی بیک وقت پانچ دنوں کے وقفہ میں ہوئ موت پر دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ طور پر حضرت مولانا الحاج مفتی عبد القادر و مفتی غلام غوث فاتح چشتی صاحب و قاری توصیف رضا صاحب و قاری وسیم صاحب نے اپنے خطاب میں کہی وہیں محمد اسماعیل رضوی صاحب و قاری فرشی کمال صاحب و مولانا نوشاد صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحومین کے لئے بہترین صدقہِ جاریہ مرحوم کے نیک اور صالح اولاد ہوتا ہے کیوں کہ جب صالح اولاد ہوگا تو صالح عمل کریگا اور اس کے زریعے سے مانگی گئیں دعا رب رد نہیں کرتا بلکہ اس کا ثواب مرحومین کو پہنچتا ہے اور اس کی گناہوں میں کمی کردیتا ہے لیکن ہر عمل کا دارومدار عمل کرنے والے کی نیت پر ہے اور قبولیت دعاء کی شرائط پر ہے اس لئے ہرممکن جب بھی اللہ سے دعا مانگیں تو یکسوئی نیت کی پاکیزگی اور دعا کی قبولیت کی شرائط کو پیش نظر رکھ کر ہی مانگیں تاکہ آپ کی دعا شرف قبولیت کو پہونچ جاۓ اور اس کا فائدہ ہوجاۓ وہیں شاعر نوشاد کامل نے شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری کی لکھی ہوئ تعزیتی کلام ۔ نیک دل انسان تھے عبد الغنی ، کتنا عالی شان تھے عبد الغنی ، نور سے معمور ہوکر چل دئیے ، رب کے جو مہمان تھے عبد الغنی ۔ ملت اسلامیہ کے وہ امین ۔ واقعی سلطان تھے عبد الغنی ، واضح ہو کہ پروگرام کا آغاز قاری ریحان رضا کی تلاوت قرآن سے ہوئ اور نعتیہ اشعار اخلاق عالم مصباحی ، مداح رسول ا مجد رضا نے پیش کئے اس موقع سے محمد شاہد انور ، محمد نظام چھپرہ ، محمد لڈو ، راجا بابو ، مصطفٰی جاوید ، محمد مختار ،محمد فاروق اعظم، ماسٹر محمد شکیل ، ماسٹر محمد جمیل ، ماسٹر محمد عدالت ، محمد ناصر محمد فاروق اعظم ، محمد طاہر ، محمد صابر ، محمد فیروز سیمت مرحومین کے احبا و اقرباء اور رشتے دار شریکِ مجلس ہوکر مغفرت کی دعا کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی مجلس کا اختتام حضرت مولانا حافظ محمد شمشاد صاحب کی دعا پر ہوئ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.