April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

وقف املاک مسلمانوں کا آئینی حق ہے تو پھر ملک کی سیکولر پارٹیاں چپ کیوں ؟ بلیاوی

وقف املاک مسلمانوں کا آئینی حق ہے تو پھر ملک کی سیکولر پارٹیاں چپ کیوں ؟ بلیاوی

 

حاجی پور ویشالی/ شبانہ فردوس/ ملک ہندوستان کا سب سے پیارا آئین شمار دنیا میں کیا جاتا ہے اور اس کی خوبصورتی یہی ہے کہ ہر شہری کو اپنے وراثت پہ خوش وخرم زندگی گزارے اس کو نہ کوئی چھین سکتا ہے اور نہ قبضہ کر سکتا ہے جس ملک کا ہر شہری واقف ہیں اس لئے گزارش ہے کہ ملک کی جتنی بھی سیکولر سیاسی پارٹیاں ہیں اگر ان کی نیت صاف ہے اور سیکولر ہے تو جب جے پی سی کے ذریعے رائے مانگی گئی ہے تو چپ کیوں بیٹھے ہیں وہ رائے کیوں نہیں دے رہے ہیں، جے پی سی کے ذریعے صرف مسلمانوں سے رائے نہیں مانگی گئی ہے بلکہ ملک کے ہر ایک ایک عوام سے رائے مانگی گئی ہے، ملک میں سیکولر پارٹیوں کا ایک ایک ممبر جی پی سی کو رائے دے چاہے وہ عبداللہ، عبدالجلیل ، عبد الحفیظ ، عبد القیوم ہی اپنی راۓ دیں یہ کیسا ملک کا سیکولرزم ہے جہاں حق بات پہ مہیش کمار ، سوریش کمار، گنیش کمار ، دینیش کمار ، یا ، یادو ، کوئری ، کرمی ، پنڈت ، ، راجپوت ، پاسوانوں ، ملاح ، مسہر ، مہتر وغیرہ خلاف ہو جبکہ ملک کے ہر طبقے کی طرف سے رائے مانگی گئی ہے یہ باتیں اپنی انداز بیاں سے ملک میں جانیں اور پہچانے جاتے ہیں حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی نے ویشالی کے مہوا واقع مدرسہ مدینۃ العلوم نزد شاہی مسجد کے صحن میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ڈاکٹر مکیش کی طرف سے رائے جائے گی ، آر جے ڈی کے ایک ایک ممبر اور ورکر کی طرف سے رائے جائے گی، جے ڈی یو کہ ورکر کی طرف سے رائی جائے گی، کانگرس کے ہر ایک ممبر ورکر کی طرف سے رائے جائے گی تو سونچ لیجیے مسلمان سے زیادہ جب غیر مسلم کی طرف سے رائے جائے گی تب یہ ملک کی کمزور بیساکھی کی سرکار کی کیا مجال کہ کچھ بگاڑ دے ۔ حکومت ہند صرف مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لیے طرح طرح کے نئے نئے قانون لاتے ہیں اور مسلمانوں کو پریشان کر رہی ہے ، حکومت ہند تعلیم پر نئے قانون کیوں نہیں بناتی،حکومت ہند کو چیلنج کرتے ہوئے بلیاوی نے کہا کہ اگر حکومت ہند میں ہمت تو یہ قانون کیوں نہیں بناتے کہ ملک میں کوئی بھی نوجوان بےروزگار نہیں رہے گا، اگر روزگار نہیں ملا تو انہیں 50 ہزار روپے ہر مہینہ دیا جائے گا چاہے کسی بھی مذہب کے کیوں نہ ہو،لیکن بی جے پی والے صرف مذہب کے نام پہ فتنہ پھیلانے کا کام کر رہی ہے جس سے آپ سب واقف ہیں اس دوران مہوا ایم ایل اے ڈاکٹر مکیش روسن نے بھی اس بل کے خلاف بڑا بیان دیا اور کہاکہ ہماری پارٹی اور پارٹی کے ہر ایک ممبر اس بل کے خلاف ہے اور اس کی لڑائی ہم لوگ اسمبلی سے لے کر سڑکوں تک مضبوطی سے لڑیں گے ہم مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں، وہی بل کے خلاف جے پی سی کو رائے کیسے دیں اس کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی، منعقد پروگرام سے راجد لیڈر محمد سرفراز اعجاز ، مقبول احمد شہواز پوری،جے ڈی یو لیڈر محمد مصطفی حسن، نوجوان لیڈر محمد صفدر ،مکھیا ، مہوا کے سماجی فلاحی خدمتگار حاجی محمد فہیم عرف ببلو صاحب ، کی سربراہی میں منعقد پروگرام کی صدارت مفتی علی رضا مصباحی نے اور نظامت حافظ سعید صاحب تیغی نے کیا اخر میں پروگرام کی اختتام مفتی علی رضا مصباحی صاحب قاضئ شہر مہوا ویشالی کی دعا پر ہوئ ۔

۔۔۔۔۔۔۔ تصویر میل پر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.