نماز جنازہ 15 دسمبر 2024 کو 2 بجے دن میں ادا کی جائیگی
نماز جنازہ 15 دسمبر 2024 کو 2 بجے دن میں ادا کی جائیگی
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ موضع سمروارہ چک نزد مدرسہ فیضان حسین جناب ماسٹر عبد الغفار انصاری صاحب کے والدِ بزرگوار جناب محمد مہدی حسن انصاری صاحب کا انتقال 14 دسمبر 2024 کو دن کے 12 بجکر 20 منٹ پر ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ واضح ہو کہ مرحوم کے جنازے کی نماز 15 دسمبر 2024 کو بعد نماز ظہر دن کے 2 بجے سمروارہ درگاپور عید گاہ کے وسیع صحن میں ادا کی جائیگی یہ اطلاع نمائندہ کو بزریعہ فون مرحوم کے فرزند ماسٹر عبد الغفار صاحب نے سہہ پہر 3 بجے دی انہوں نے قارئین سے اور احبا و اقرباء سے نماز جنازہ میں شرکت کی گزارش کی ہے اور اللہ پاک سے دعاۓ مغفرت کی اپیل کی ہے ۔ اس غم میں برابر کے شریک حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، محمد شاہد حسین ، محمد زاہد حسین ، صحافی شرافت خان سمسپورہ ، مکھیا عارف حسن شاہ پور ، حضرت مولانا ابو نصر مصباحی ، قاری جاوید اختر فیضی ، محمد فردوس ہدایت پور ، غلام ربانی بھیروکھڑا ، مقبول احمد شہباز پوری وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔
