April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ایم جسیم الحق کی محنت سیاست کو تجارت بنانا نہیں بلکہ ایماندار لیڈر مہوا میں قوم کو پیش کرنا ہے:

ایم جسیم الحق کی محنت سیاست کو تجارت بنانا نہیں بلکہ ایماندار لیڈر مہوا میں قوم کو پیش کرنا ہے:

مولانا امتیاز ندوی
مہواویشالی/ شبانہ فردوس / دہلی یونیورسٹی، جامیہ ملیہ اسلامیہ، آئی آئی ایم سی اور جواہر لال نہرو یونیوسیٹی سے سیاسیات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور معروف صحافی ایم جسیم الحق اپنی محنت سے مہوا اسمبلی حلقہ کے مسلمانوں کو گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل بیدار کر رہے ہیں اور قوم کو اپنی قیادت اور اپنی سیاست کا پیغام دے رہے ہیں۔ لیڈرشپ کو لیکر قوم سے بہتر مشورہ بھی لے رہے ہیں جو مہوا اسمبلی حلقہ کے لئے خوش آئند قدم ہے۔ مذکورہ باتیں عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے بانی و سربراہ و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے با‌نی و سربراہ و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیاتی بات کہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم جسیم الحق قوم مسلم کے اندر سیاسی شعور کو بھی بیدار کر رہے ہیں جو دور حاضر میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جمہوری نظام میں بندوں کے سر کو گنا جاتاہے تولا نہیں جاتا جس قوم کی سیاسی شعور مضبوط ہوتی ہے اس قوم کی آواز ایوان میں سنی جاتی ہے اور کمزور کی آواز کو کوئی نہیں سنتا ہے۔
جمہوریت وہ طرزِحکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا جاتاہے تولا نہیں جاتا
غور طلب بات ہے کہ سیاسی پالیسی پرانی ہے صرف ہم سب کو محنت اور عزم کرنی ہے ہم سب کے سرپر سیاسی خوف کے جو پہاڑ کھڑے ہیں انہیں 2025 کے اسمبلی انتخاب میں مہوا سے ختم کرنا ہے اور اپنی 45000 کی طاقت میں روح پھونکنا ہے کیونکہ ہم سب مل کر جس قوم کی حمایت کی ہے وہ قوم دلی کے ایوان تک پہنچ گئ اور ہم سب جہاں تھے وہیں ہیں۔ آخر اس کا مجرم کون؟ ہم سب سیاسی خوف کے قرض سے دبے ہوئے ہیں اس لئے سیاسی شعور کے پہیہ کو تیزی سے گھمائیں اور زنجیر کو توڑ کر آگے بڑھو ورنہ جو آگےبڑھ چکے ہیں راستہ نہیں دیں گے۔
اگر ہم سب مل کر اس بار 2025 میں اتحاد کو قائم کیا اور اپنی قیادت اور اپنی سیاست کے لئے ووٹ قوم کے حق میں کیا تو یقین جانئے کہ نظام میں شفافیت آئے گی اور قوم کی طاقت بھی سمجھ میں آۓ گی اور ہم سب کو ایک سچا پکا قوم کا رہبر بھی مل جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ میرا مشورہ آپ سب کے دل کی بات ہو اور مہوا اسمبلی حلقہ میں ایک ساز گار ماحول بنانے میں کار آمد ثابت ہو۔ وما توفیقی بااللہ ۔ اللہ پاک جسیم الحق کو قوم کی سیاسی، ملی، سماجی رہبری کے لئے قبول فرماۓ اور انکی پاک نیتی کو قائم و دائم فرمائے۔
جلانے والے جلاتے ہیں چراغ آخر
یہ کیا کہا کہ ہوا تیز ہے زمانے کی
تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.