April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

اب مولانا آزاد نہیں آنے والے، جہد مسلسل ہی قوم کی تصویر بدل سکتی ہے: ظہیر صدیقی

اب مولانا آزاد نہیں آنے والے، جہد مسلسل ہی قوم کی تصویر بدل سکتی ہے: ظہیر صدیقی

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ سیاسی شعور پیدا کرنے کے لئے جہد مسلسل ہی ایک ایسا راستہ ہے جس پر چل کر قوم کی کھوئ ہوئ سیاسی شعور کے ساتھ قوم کی سیاسی تقدیر اور تصویر دونوں بدل سکتی ہے کیونکہ اب اس وقت کوئی مولانا آزاد، ڈاکٹر ذاکر حسین، مولانا شوکت علی، مولانا جوہر علی اور کوئی مجاہد آزادی عبد القیوم انصاری نہیں آنے والے اس لئے خود ہی زمین تیار کرنی ہوگی اور خود سے کشت ویراں کو ہرا بھرا کرنا ہوگا۔ یہ باتیں ملی خادم جناب ظہیر صدیقی سیکریٹری متھنا ملک پنچائت متھنا، چہرہ کلاں ویشالی نے گزشتہ دنوں مہوا اسمبلی حلقہ سے 2025 کے آزاد امیدوار ایم جسیم الحق سے ملاقات کے بعد کہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی راہوں میں رائے عامہ کی تربیت کا تقاضا ہے کہ ہر فرد تک بات پہنچائی جائے کیوں کہ سماج میں کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جو اجتماعی رویّوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اپنی اس خصوصیت کی بنا پر وہ زیادہ توجّہ کے مستحق ہیں۔ اِن میں صحافی، ذرائع اِبلاغ سے وابستہ افراد اور سماجی وسیاسی تنظیموں کے لیڈر وکارکنان کے اہم کردار کار آمد ثابت ہوتے ہیں ایسے افراد، درست نقطہ نظر کے حامل ہوں تو سیاست اور نظامِ سیاست کی اِصلاح آسان ہوجاتی ہے۔ باوقار طرز پر ایسے افراد سے رابطے کی اہمیت کونظر انداز نہیں کیاجانا چاہئے۔ رابطے کا یہ عمل تسلسل کے ساتھ ہوتو اچھے نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے۔ واضح ہو کہ جس طرح جسیم الحق صاحب ایمانداری کے ساتھ رضائے الہٰی کے لئے مسجد۔ مسجد،ٹولہ۔ٹولہ، گاؤں۔گاؤں، ہرگلی اور ہر طبقہ میں گھوم گھوم کر سیاسی شعور بیدار کر رہے ہیں وہ قابل اعتماد اور قابل ستائش ہے۔ غور طلب بات ہے کہ ہم سب کو ایک مدت کے بعد ایسا لیڈر مہوا اسمبلی حلقہ سے ملا ہے جس پراعتماد کیا جاۓ اور سب کو مل کر محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حالیہ حکومت کو اتحادی قوت کا پیغام مل سکے۔ میرا ایمان یہ کہتا ہے کہ جسیم الحق صاحب اپنے مؤقف اور اپنے نیک ارادے کے ساتھ قوم تک اسی طرح پیغام دیتے رہے تو وہ دن دور نہیں کہ ہم سب کا سنہرا دور ضرور آۓ گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائے عامہ میں سیاسی پیغام کے ساتھ اِسلامی اساسی پیغام کو بھی ضرور پیش کی جاۓ تاکہ اخلاقی طور پر اللہ کی عدالت میں ہم بڑی الذمہ ہو سکے۔ صاحب اقتدار ہونے والے اشخاص کو اِس کام کے لئے کماحقہ کرنے کے لیے علمی وفکری تیاری بھی کرنی ہوگی تاکہ ہم سب کا مقصد ہم سب کا منزل بن جاۓ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ایم جسیم الحق کو قوم کا سچا رہبر بناۓ اور اللہ پاک ان کی محنت کو قبول فرماۓ۔

الجھے سلجھے دھاگے بھی چلے آئیں گے
بھولے بسرے رشتے بھی چلے آئیں گے
نیک نیت سے کسی کام کا آغاز کرو
پھر فرشتے بھی مدد کے لیے چلے آئیں گے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.