ھ برابری اور عزت کا سلوک کرتےہیں تو یہ نہ صرف کام کے معیار کوبڑھاتاہے بلکہ عوام کےساتھ افسران کاتعلق بھی مضبوط ہوتا ہے نسیم احمد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی پورعبدالواحد
اعلیٰ افسران اپنے ماتحتوں کےساتھ برابری اور عزت کا سلوک کرتےہیں تو یہ نہ صرف کام کے معیار کوبڑھاتاہے بلکہ عوام کےساتھ افسران کاتعلق بھی مضبوط ہوتا ہے نسیم احمد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد نسیم احمد، سکریٹری شہید اعظم کمیٹی ویشالی نے کہاکہ 10 جون 2015 کو بہارسرکار کے چیف سکریٹری معزز جناب عامر سبحانی صاحب کے ذریعے جاری کردہ ایک لیٹر حکم نامے کا ذکر کیااور کہاکہ اس حکم نامے کے مطابق، تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں اعلیٰ افسران کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ماتحت افسران یا اہلکاروں کو ڈرا دھمکا کر یا غلط زبان استعمال کرکے ان کی توہین نہ کریں۔ اس کے بجائے، افسران کو اپنے ماتحتوں کے ساتھ محبت، اخوت اور بھائی چارگی کے ماحول میں کام کرنے کی تاکید کی گئی تھی یہ حکم نامہ صرف افسران کے لیے نہیں، بلکہ پورے معاشرتی ماحول کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے نہ صرف سرکاری دفاتر بلکہ عام زندگی میں بھی اخلاقی و انسانی اقدار کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس میں یہ پیغام دیا گیا کہ اعلیٰ افسران کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کے ساتھ تعاون، عزت اور محبت کے ساتھ پیش آئیں، تاکہ کام کے ماحول میں یکجہتی اور امن و امان قائم رہے محمد نسیم احمد نے اس حکم نامے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ویشالی ضلع کے ڈی ایم (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) اور ایس پی (سپرنٹنڈنٹ پولیس) کو اس حکم کی روشنی میں اپنے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون، محبت اور احترام کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی پر زور دیکر کہاکہ ڈی ایم ایس پی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ اس اقدام سے نہ صرف دفتر کا ماحول خوشگوار ہوتا ہے بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بھی بہتری آتی ہے یہ حکم نامہ ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ اس سے معاشرتی تعلقات میں بھی بہتری آتی ہے۔ جب اعلیٰ افسران اپنے ماتحتوں کے ساتھ برابری اور عزت کا سلوک کرتے ہیں، تو یہ نہ صرف کام کے معیار کو بڑھاتا ہے بلکہ عوام کے ساتھ افسران کا تعلق بھی مضبوط ہوتا ہے۔ یہ انسانیت کی فتح ہے اور ایک خوبصورت معاشرتی نظام کے قیام کا ذریعہ بن سکتی ہےآخرکار، اس حکم نامے کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ خدمت میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ پیش آنا نہ صرف ضروری ہے بلکہ یہ ایک کامیاب اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے بنیادی ستون ہے۔
