دلنواز ہمراہ کہکشاں کی شادی کے موقع سے دعوت ولیمہ کا اہتمام
دعوت ولیمہ کو معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت / جسیم الحق
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ پولس انسپکٹر محمد نسیم انصاری و رٹائرڈ کمانڈینٹ سی آئ ایس ایف ابوسلان انصاری صاحب کا بھتیجہ عزیزم محمد دلنواز سلمہ ابن مرحوم ڈاکٹر محمد یونس انصاری موضع چکبیاس گورول ضلع ویشالی ہمراہ عزیزہ کہکشاں پروین بنت محمد شعیب انصاری موضع کرہٹیا بزرگ چہرہ کلاں ویشالی گزشتہ دنوں مہوا جواہر چوک حاجی پور روڈ سیلیبریشن ہال میں خوش اسلوبی کے ساتھ رشتئہ ازدواج سے منسلک ہوگئے اس جوڑے کا نکاح حضرت مولانا محمد ہاشم رضا مصباحی ناظم اعلی خانقاہ قادریہ مدرسہ مدینۃ العلوم پھکولی شریف نے دین مہر مبلغ 51786 روپیہ کے ساتھ گواہ اول محمد صغیر انصاری کرہٹیا بزرگ دوئم گواہ پاپولر نرسنگ ہوم میڈیکل انچارج محمد شمشاد انصاری مہوا مکند و تمام حاضرین مجلس کے سامنے پڑھائی اس موقع سے نوشاہ کے اہل خانہ نے بڑے خوشگوار انداز میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں رشتے داروں کے ساتھ ساتھ سیاسی ، سماجی ، ملی ، صحافی ، علماء ، شعراء جماعت کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کر دولہا دلہن کو شادی کی مبارکباد پیش کی جن میں مہوا اسمبلی حلقہ سے آئندہ 2025 کے نوجوان و فعال متحرک سیاسی لیڈر ایم جسیم الحق ، سابق مکھیا و ضلع پارشد عمر انصاری نیورا، میڈیسن ایم آر احمد رضا ، محمد منا انصاری ، محمد گڈو انصاری ، محمد ساجد مدرنا ، حاجی حیدر صاحب ، ابوالکلام صاحب ، شمیم اختر صاحب ، داروغہ نسیم انصاری صاحب ، بھائی محمد شاہ نواز ، شاہ عالم ، بہنوئی محمد سجاد و پھوفا محمد کمال و شکیل انور و ماسٹر عظیم الدین ، فوفی احمدی خاتون ، اختری خاتون ، بہن دلکش آفرین و ترنم پروین ، چاند مستری دولہن کے چچا محمد حسنین ، محمد شاہد ، محمد زاہد و امان اللہ ، امیر امان ، محمد نعمان ، محمد ذیشان ، حاجی علی رضا ، اردو ، ہندی و الیکٹرانک میڈیا کے مشہور معروف صحافی و راجد پارٹی کے مہوا بلاک صدر نسیم ربانی ، شمیم ربانی ، محمد صمدانی ، ماسٹر محمد دلشیر ، سابق ایم ایل اے امیدوار جواں سال علی امام انصاری ، سیراج انصاری گوپال پور ، حیدر علی جعفری پٹی ، محمد علاء الدین خان پٹی ، سرپنچ محمد ممتاز ، ماسٹر محمد پپو ، انجینیئر آصف رضا ، انجینیئر محمد کلیم ، روزنامہ تاثیر کے بیورو چیف محمد شرافت خان ، مشہور معروف صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں ویشالی سمیت سینکڑوں احبا و اقرباء کی شرکت ہوئ ۔ موصوف جسیم الحق صاحب نے کہا کہ معاشرے میں دعوت ولیمہ کو عام کرنے کی اہم ضرورت ہے اور لڑکی والے کے یہاں مخصوص مہمان جائیں اور نکاح کر دولہن کو گھر لائیں یہ اللہ کو اللہ کے نبی کو بہت پسند ہے ۔