April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

مہمانوں کی مہمان نوازی صاحب خانہ کے لئے باعثِ برکت : حاجی عطا اللہ انصاری

مہمانوں کی مہمان نوازی صاحب خانہ کے لئے باعثِ برکت : حاجی عطا اللہ انصاری


حاجی عطا اللہ انصاری صاحب اخلاق و اخلاص کے پیکر: ایم جسیم الحق

مہوا، ویشالی/ عادل شاہ پوری / سماجی و ملی خادم جناب حاجی محمد عطا اللہ انصاری موضع کرہٹیا بزرگ بلاک چہرہ کلاں ویشالی نے نئے رہاہش گاہ میں داخلہ اور پوتا عزیزم محمد عیان سلمہ کی یوم پیدائش کے موقع سے محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سماں کی محفل کا انعقاد کر خوشی کا اظہار کیا بعدہ دوست و احباب اور عام لوگوں کے لئے بہتر ضیافت کا انتظام و انصرام فرمایا اور کہا کہ مہمانوں کی مہمان نوازی صاحب خانہ کے لئے باعثِ برکت ہے چاہے بندہ ایک خرمہ سے کیوں نہ مہمان نوازی کی ہو یقیناً یہ عمل برکت کے ساتھ گھروں میں رحمت کا ذریعہ بھی ہے۔ یہ باتیں سماجی و ملی خادم اور غریبوں کے ہمدرد حاجی محمد عطا اللہ انصاری صاحب اپنے نۓ رہائش گاہ کرہٹیا بزرگ بلاک چہرہ کلاں ویشالی نے نمائندہ سے کہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب کبھی بھی خوشی کا موقع اللہ پاک عنایت کرے تو اس موقع سے عزیزو اقارب و پڑوسی کا خاص خیال رکھیں تاکہ اللہ اور اس کے رسول کی سرخروئی نصیب ہو اور آپ کے کام میں چار چاند لگ جاۓ۔ انہوں نے آۓ ہوئے مہمانوں کا ، احباب اقرباء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک دعائیں دیں ساتھ ہی شریکِ پروگرام رہے دہلی سے آۓ قوم و ملت کے ہمدرد الحاج نسیم احمد غازی پوری و دہلی یونیورسٹی، جامیہ ملیہ اسلامیہ اور جے این یو، نئ دہلی سے تعلیم یافتہ ملی، دینی، سیاسی اور سماجی و تعلیمی بیداری کے لیے تحریک چلانے والے نوجوان لیڈر و 2025 بہار ودھان سبھا انتخابات میں مہوا اسمبلی کے امیدوار ایم جسیم الحق نے مشترکہ طور پر کہا کہ میری معلومات کے مطابق حاجی عطا اللہ انصاری صاحب سابقہ کئ دہائیوں سے اپنے حلقہ میں اپنے کردار و عمل اور ملی، دینی و سماجی خدمات سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ اچھے انسان کی پہچان بھی یہی ہوتی ہے کہ جو انسان اخلاق کا بلند ہوتا ہے اللہ پاک اس کے کردار و عمل کو اور بلند کردیتا ہے اور اللہ پاک اتنا نواز دیتا ہے کہ انسان کے سوچنے اور سمجھنے سے بالا تر ہوتا ہے۔ یقیناً موصوف حاجی عطا اللہ انصاری صاحب اخلاق و اخلاص کے پیکر کے ساتھ صورت اور سیرت کے اک مثل ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک موصوف کے فرزندان و عزیزان کو سلامتی کے ساتھ اپنے اسلاف کے پیروکار بناۓ۔ اس موقع سے حاجی سمیع اللہ انصاری ، محمد رضوان انصاری ، محمد دانش عطا اللہ انصاری ، محمد ذیشان عطاء اللہ انصاری ، محمد نشاط عطا اللہ انصاری ، محترمہ شبنم خاتون عطا اللہ انصاری ، محمد رفیق انصاری کیلا جلال پور ، حاجی اختر انصاری ، حاجی محمد سہیل انصاری ، حاجی طفیل انصاری ، راشد حسین پٹنہ ، بلال انصاری پٹنہ ، غلام غوث پٹنہ ، محمد سبحان دلی ، جناب محمد ایوب انصاری ، محمد اکرام انصاری ، ملی و دینی خادم منا انصاری ، سماجی و سیاسی خادم صغیر انصاری ، متحرک نوجوان لیڈر جاوید انصاری ، ماسٹر محمد فاروق ، محمد تاج الدین ، ملی خادم محمد عرفان انصاری و محمد وسیم دامودر پور ،امام و خطیب مولانا محمد معین الدین ، معلمہ ام کلثوم ، معلمہ آفرین پروین ، بھانجی شبنم خاتون و شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں مہواویشالی کے علاوہ سینکڑوں اہم شخصیات نے شرکت کر کی سلامتی اور صحت کے ساتھ لمبی عمر کی دعائیں دیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.