December 30, 2021

NR INDIA NEWS

News for all

عرس تیغی حفیظی بحسن خوبی اختتام پزیر

عرس تیغی حفیظی بحسن خوبی اختتام پزیر
شیخ المشائخ سیدنا الحاج الشاہ محمد تیغ علی قادری آبادانی یعنی سرکار سرکانہی علیہ الرحمہ کے چہیتے مرید و خلیفہ رئیس الاتقیاء پیرطریقت حضرت الحاج الشاہ محمد عبدالحفیظ قادری تیغی علیہ الرحمہ کا 37/واں سالانہ عرس مبارک صاحب سجادہ نشین پروفیسر عبدالسمیع سمیع القادری صاحب قبلہ کی سرپرستی وصدارت میں بحسن اختتام پزیر ہوا، اس عرس کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے باہر سے آنے شاعر اعظم اہلسنت شبیر برکاتی، شاعر اعظم ہندوستان دلبرشاہی، قمر شاہی، راجدلیڈر نوجوان شاعرمقبول احمدشہبازپوری، حسرت برکاتی، روشن ویشالوی، ضیاء مظفرپوری، ناصر کلکتوی، کے علاوہ درجنوں شعراء نعت و منقبت پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ باہر سے آنے والے خطباء میں خطیب الہند مفتی محمد غلام جیلانی ازہری۔ مفتی محمود صاحب، مولانا نثار احمد صاحبان کا خطاب ہوا جبکہ اس عظیم الشان اجلاس میں نظامت کے فرائض انجام دیرہے تھے نقیب صدا بہار مولانا ضیاء قادری، و نقیب اہلسنت مولانا عبیداللہ قادری، جبکہ خانوادہ حفیظیہ کے ہر چشم وچراغ اپنی پلکیں بچھائیں آنے والے زائرین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پرتپاک انداز میں استقبال و خیرمقدم کررہے تھے جس میں خصوصی طور پر سماجی خدمت گار بےباک لیڈر محمد عمر انصاری، و شہزاد رئیس الاتقیاء الحاج محمد یونس انصاری، وغیرہ پیش پیش تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.