March 19, 2022

NR INDIA NEWS

News for all

تعلیم کے ساتھ کردار بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ شجاعت کریم سمستی پور (ذکی احمد) طلباءو

تعلیم کے ساتھ کردار بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ شجاعت کریم
سمستی پور (ذکی احمد)

طلباءو طالبات کے اعزاز میں “کریم کلا سیسز“تاج پور کے احاطے میں اک شاندار الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ کامیاب طلبا و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کریم بایو لوجی کے ڈائریکٹر جناب شجاعت کریم نے کہا کہ اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہماری زمہ داری ہے کہ ہم بچوں میں بہتر سوچ اور اعلیٰ کردار سازی پر بھی پوری توجہ دیں کیونکہ آج صرف تعلیم تو دی جاتی ہے مگر بچوں کی تربیت اور کردار سازی پر دھیان نہیں دیا جاتا ہے انگلش کے ہدایت کریم سر نے کہا کہ یہ بچوں کی محبت ہے کہ وہ مجھے اتنا چاہتے ہیں مگر میں اس سچائی سے بھی انکار نہیں کر سکتا کہ اس کامیابی میں جہاں میری مہنت ہے وہیں ہمارے ادارے کے تمام ٹیچروں کی بھی حصّہ داری ہے اور ساتھ بھی ساتھ سرپرست حضرات نے بھی بچوں کو بھرپور تعاون دیا ہے خود بچوں کی مہنت اور لگن نے بھی نتیجے کو نمایاں کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
واضع ہو کہ تاجپور میں ”کریم کلاسیسز“ اک نمایاں ادارہ ہے جہاں سے پڑھنے والے بچے بچیاں تاجپور ٹاپر کی فہرست میں آتے ہیں اس بار بھی اس ادارے میں نمایہ مقام حاصل کیا ہے ایشا شرما نے کل 448 نمبر نے لاکر پہلا مقام پایا۔دوسرا مقام 436 نمبر لاکر فرحت نے حاصل کیا۔تیسرا مقام رقیبہ ظہرہ نے 422نمبر لاکر ۔چوتھے مقام پر شیواجی نے 420ن
مبر لاکر حاصل کیا۔بقیہ بچوں نے بھی بہتر نمبر حاصل کیا ہے۔
ادارے کی جانب سے تمام طلبا و طالبات کو بہتر مشتقبل کی دعائوں کے ساتھ ادارے کے ڈائیریکٹر شجاعت کریم۔۔۔۔کیمیسٹری کے چندرموہن سر ہندی کے دیپک سر فیجکس کے مکیش سر میتھ کے اوما شنکر سر موہیت سر نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کیا ہے۔اس موقع پر کئی معزذ شخصیوتوں کے علاوہ کئی شوسل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے لوگ بھی وہاں موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.