April 17, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

رشتے کی بنیاد جہیز سے پاک اور دین کی بنیاد پر قائم کریں / امتیاز ندوی

رشتے کی بنیاد جہیز سے پاک اور دین کی بنیاد پر قائم کریں / امتیاز ندوی
مہواویشالی / عادل شاہ پوری / کم خرچ کے علاوہ فضول خرچ اور لہب و لعب سے پاک اور جہیز سے پاک اور دین کی بنیاد رشتہ بابرکت ہوتی ہے ڈھول قرطاس سے پاک رشتہ ہی مقبول بارگاہ ہے اس لئے کہ رشتے کی بنیاد اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا بتایا ہوا طریقہ ہے اس سے الگ ہوکر خیر کی امید کرنا یہ ہم سب کی بے وقوفی ہے تعجب ہے کہ ہر کام اس رسول کے بتائے ہوئے راستے سے برعکس کام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور خوش فہمی کے شکار ہو رہے ہیں جن چیزوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا اسی کو اپنے کسی بھی خوشی کے موقع پر وہی کام انجام دیتے ہیں اور تصور یہ کرتے ہیں کہ ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں یہ ہم سب کی نا عقلی کا ثبوت ہے جو دن کے اجالے میں اور رات کے اندھیرے میں خوب کرتے ہیں اللہ ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے اور سنت رسول کے مطابق ہی اپنے اولادوں کو رشتہ قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے یہ باتیں حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری ویشالی نے اپنے چچا زاد بھائی انجینئر محمد ظہیر ابن سابق نائب سرپنچ ابوالکلام انصاری شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں ویشالی کے منسوب کے موقع سے اپنے اظہار خیال میں نمائندہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع سے بھائی محمد توحید عالم ، محمد فرید عالم ، انجینئر محمد ظفیر عالم ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، بہنوئی محمد علاء الدین ، محمد شعیب ، نئے سمدھی محمد رفیق انصاری چین پور بنگرا ، محمد عالم انصاری ڈومرا ، داماد محمد آفتاب عالم وغیرہ ہم شریک محفل ہوئے اور نیک خواہشات پیش کیا
فوٹو میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.