March 11, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

پیر طریقت قاری امام بخش قادری تیغی براہمی ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

پیر طریقت قاری امام بخش قادری تیغی براہمی ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

 

مہوا ویشالی / عادل شاہ پوری / شاہ نواز عطا / قائد اہلسنت شاگرد بدر ملت و مرید پیر کامل شیخ المشائخ دادا سرکارالحاج الشاہ سرکار سرکانہی حضور محمد تیغ علی قادری منگیری مجیبی علیہ رحمتہ الرضوان سرکانہی شریف مظفر پور و خلیفہ قطب الارشاد پیر طریقت صوفی الشاہ محمد ابراہیم شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ مظفر پور و بانی و سربراہ اعلیٰ دارالعلوم تیغیہ فیض الرسول مہوا ویشالی پیر طریقت صوفی الشاہ قاری امام بخش قادری تیغی براہیمی صاحب 27 جنوری 2023 بروز جمعہ بوقت 12 بجکر 20 منٹ پر داعئ اجل کو لبیک کہا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ جن کی جنازے کی نماز 29 جنوری 2023 بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے دن میں مدرسہ تیغیہ فیض الرسول مہوا ویشالی کے پورب کھلے وسیع میدان میں ادا کی گئی جن کی جنازے کی نماز فرزند حضرت مولانا عبد العلی امامی ناظم اعلیٰ مدرسہ تیغیہ فیض الرسول مہوا ویشالی نے پڑھائی حضور کے معتقدین و متوسلین و مریدین و مخلصین و مومنین کے ساتھ غیر مومنین نے ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سپر خاک کیا واضح ہوکہ حضرت موصوف تقریباً 95 سالہ کی طویل زندگی گزاری حضرت حافظ کے ساتھ قاری اور باعمل عالم باعمل صوفی باعمل پیر صاف ستھرا کردار خاکساری اور ایمانداری کا جیتا جاگتا شاہکار آئینہ جن کا چہرہ اور جامہ بولتا نظر آتا تھا انہوں نے جو زندگی گزاری وہ بڑی کار گزاری کی زندگی گزاری تھی شریعت اور طریقت کی تحفظ کرتے ہوئے دینداری کی زندگی معمولی قسم کا سفید کرتا اور سفید لنگی یا پاجامہ معمولی قسم کا کھانا فقیری کا لبادہ کم گو مدھم آواز نگاہیں جھکی جہاں امیری دم توڑتی ہوئی نظر ارہی تھی اور فقیری فقیری پہ فخر کرتی ہوئی نظر ارہی تھی انہوں نے سبق آموز ایک مثالی زندگی گزاری جس پہ سلسلہ تیغیہ کا فخر حاصل ہے ۔ بقول علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولی
ہو جس کی فقیری میں بوۓ اسداللہی
موصولہ اطلاعات کے مطابق سلسلہ تیغیہ کے آخری کڑی معمولی علالت کے ساتھ چلتے پھرتے ملتے جلتے انداز میں فجر کی نماز کے بعد جمعہ کے نماز کی تیاری کے درمیان میں نماز جمعہ کے اذاں کی صداؤں کی آواز کو دوہراتے ہوئے آخری کلمہ لا الہ الااللہ پڑھتے ہوئے جماعت کا اعلان کر اس دار فانی سے کوچ کرگئے اور ہم سب کو سایئہ رحمت سے محروم کر گئے انہوں نے دار العلوم تیغیہ فیض الرسول کو پوری محنت اور توجہ کے ساتھ سینچا جہاں طلبہ وطالبات سینکڑوں کی تعداد میں دینی علوم سے فیضیاب ہورہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے جانشینوں کو اس بار کو اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالیٰ ان کو ان کے کارگزاریوں کا بہترین صلہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مغفرت اور رحمت سے نوازے آمین ثم آمین یا رب العالمین حضرت موصوف ایک لڑکا اور لڑکیوں کے ساتھ پوتا پوتی نواسہ نواسی سے بھرا پورا خاندان چھوڑ گئے لیکن موت برحق ہے دنیا دارفانی ہے ہر پل ہر لمحہ لوگوں کے آنے جانے کا سلسلہ لگا رہتا ہے مگر بہترے ایسے ہوتے ہیں جن کے جانے پر صرف اپنوں کوہی درد ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ بہت سارے کو رلا جاتے ہیں حضرت کی زندگی اور ذات مقدسہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ دور حاضر کے پیر صاحبان و صوفی صاحبان کو سبق لینے کی ضرورت ہے بقول علامہ اقبال ۔
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
اللہ سے دعا ہے کہ جو نقوش انہوں نے ہم سب کے لئے چھوڑے ہیں ان پر ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
حضرت کے جنازے کی نماز میں مریدین و مخلصین و مومنین و محبین کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں علماء ، شعراء ، خطبہ ، نقباء ، ادباء و سرکاری و غیر سرکاری ملازمین رٹائرڈ آفیسر نے شرکت کر دعاۓ مغفرت کی بزریعہ فون خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں عبد القیوم انصاری اردو لائبریری و العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ و مفت دینی منظم کلاس شاہ پور خرد بلاگ چہرہ کلاں ویشالی کے بانی و منتظم و جنرل سیکرٹری و جنتا دل یونائیٹڈ پارٹی کے ریاستی اقلیتی سیل سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی نئ دلی ، ڈاکٹر پروفیسر ظفر انصاری ظفر سینٹرل یونیورسٹی الہ آباد ، انجینئر خورشید احمد محکمہ آبی وسائل بہار سرکار پٹنہ ، انور رشید صاحب اوبرا وارانسی و شریک جنازہ قاضئ شہر مہوا ویشالی مفتی محمد علی رضا مصباحی ، حضرت مولانا قاری جاوید اختر فیضی ، راجد مہوا بلاک صدر و صحافی نسیم ربانی ، سیاسی سماجی ملی خادم ڈاکٹر محمد حسین انصاری ، صحافی و شاعر ماسٹر اعجاز عادل شاہ پوری ، حضرت مولانا محمد نور عین اقرا پریس مہوا ، سابق پرمکھ ستیندر راۓ مہوا ، لوجپا صدر چہرہ کلاں نیاز الحق ، امام و خطیب حضرت مولانا اکبر اشرفی جلالپوری ، ماسٹر محمد دلشیر، ماسٹر محمد سیراج ، ماسٹر محمد شفیق اللہ ، ماسٹر محمد امتیاز ڈوگرہ ، شاعر تغزل بشر رحیمی مہوا ، شاعر اسلام عبد اللہ امامی ، ڈاکٹر شمیم انصاری آسمہ اسپتال مہوا ، سابق وارڈ پارشد مہوا حافظ توقیر سیفی سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک جنازہ ہوئے

آنکھوں کی کشتیوں میں سمندر سمیٹ لو
جاناہے اُس دیار میں منظر سمیٹ لو
مقبول خلق تم کو جو ہونا ہے اے ظفر
دل میں اداۓ خُلقِ پیمبر سمیٹ لو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.