وعدہ کیا ہے پیار کا دل سے نبھائیں تو : اردو کا ہم درخت گھروں میں لگائیں تو : ناظم قادری
وعدہ کیا ہے پیار کا دل سے نبھائیں تو : اردو کا ہم درخت گھروں میں لگائیں تو : ناظم قادری
اردو بیداری کانفرنس سے شعراء کرام نے بھی اپنے کلام سے بیدار کیا
حاجی پور / عادل شاہ پوری / اردو ایکشن کمیٹی بہار شاخ ضلع ویشالی کے زیر اہتمام اردو بیداری کانفرنس کا انعقاد ۔بعنوان اردو کی اہمیت و افادیت اور ہماری ذمے داریاں اس کے تحت گزشتہ دنوں ضلع ویشالی جنرل سیکرٹری حافظ توقیر سیفی کے رہائش گاہ کے وسیع صحن میں کمیٹی کے صدر ماسٹر عظیم الدین انصاری صاحب کی صدارت میں اور صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری کی نظامت میں شروع ہوا کانفرنس کا آغاز حافظ سعید تیغی کے تلاوت قرآن سے اور عادل شاہ پوری حمید ویشالوی کے نعتیہ اشعار سے کیا وہیں بزم سخنوران انٹر نیشنل مہوا ویشالی کے شعراء نے اپنے کلام سے آۓ ہوۓ محب اردو کو اردو زبان کے فروغ کے تئیں اپنے اشعار سے خوب خوب بیدار کیا جنکا نام اور کلام پیش خدمت ہے ۔
نعتیہ شعر
نہ دعا کی مجھ کو تلاش ہے نہ دوا کی مجھ کو تلاش ہے
میں مریض عشق رسول ہوں در مصطفیٰ کی تلاش
حمید ویشالوی چھپرہ
وعدہ کیا ہے پیار کا دل سے نبھائیں تو
اردو کا ہم درخت گھروں میں لگائیں تو
لے کر چلیں ہیں ہاتھ میں اردو کا جو علم
پہلے وہ اپنے بچوں کو اردو پڑھائیں تو
پروفیسر ناظم قادری
اہل بھارت کی شان ہے اردو
قوم و ملت کی جان ہے اردو
اے بشر دل میں جو اتر جائے
ایسی پیاری زبان ہے اردو
بشر رحیمی مہوا
پیار الفت کی زباں لشکری اچھی لگی
سب زبانوں میں زباں مادری اچھی لگی
ہے کمال اردو زباں کا ورنہ تیری کیا بساط
شاعری مظہر جو تیری مظہری اچھی لگی
مظہر وسطوی مہوا
میٹھی میٹھی زبان ہے اردو
کتنی پیاری زبان ہے اردو
جوبھی پڑھتا ہے وہ یہ کہتا ہے
سب سے اچھی زبان ہے اردو
پڑھئے لکھئے۔ اسے ہر جا
اک انو کھی زبان ہے اردو
فخر کیوں کر نہ ہم کریں عادل
میر ی ماں کی ز بان ہے اردو
اعجاز عادل شاہ پوری
انکے علاوہ دیگر علماء و شعراء نے بھی خطاب فرمایا اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر اردو ایکشن کمیٹی بہار کے جنرل سیکرٹری جناب اشرف النبی قیصر پٹنہ ، سیکریٹری جناب ڈاکٹر انوار الہدیٰ پٹنہ ، رکن مجلسِ عاملہ جناب انوار الحسن وسطوی حاجی پور ، رکن ڈاکٹر شفیع الزماں معظم بنفس نفیس موجود تھے اور ان حضرات نے بھی اردو زبان کے فروغ کے لئے کلیدی خطاب فرمایا اس اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، خازن ماسٹر عبد القادر ، حافظ سعید تیغی ، نوجوان متحرک فعال ماسٹر محمد دلشیر ، ماسٹر محمد سیراج ، راج کمل جیشوال ، وارڈ پارشد کامل رضا ، چمن بابو ، ارمان بابو وغیرہ ہم پیش پیش رہے
تصویر میل پر ہے
