بروز حشر اللہ جہنمیوں کے حق میں حافظ قرآن کی سفارش قبول فرمائیں گے / مولانا اکرام
بروز حشر اللہ جہنمیوں کے حق میں حافظ قرآن کی سفارش قبول فرمائیں گے / مولانا اکرام
حاجی پور / عادل شاہ پوری / قرآن کریم دنیا کی سب کتابوں میں سب سے عظیم کتاب ہے یہ وہ پاک آسمانی کتاب ہے جس کی تلاوت سے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتا ہے اور نیک اعمال میں مذید اضافہ ہوجاتا ہے یہ کتاب پوری انسانیت کی ہدایت کے لئے اللہ پاک نے زمین پر اتارا اور جو ہدایت یافتہ ہوا اس کا مقدر جاگا قرآن کریم ایک ایسی مقدس کتاب ہے جو وقت پر دوا ہے ، وقت پر شفاء بھی ہے اور تمام وقتوں میں رحمت ہی رحمت ہے ۔قرآن کریم اللہ پاک کی طرف سے بندوں کے لئے انعامی اور پیغامی کتاب ہے اس کی خاصیت اور اہمیت دنیا میں تو اللہ پاک رکھا ہے ہی مگر آخرت میں بھی اللہ پاک بہت بڑا انعام رکھا ہے وہ یہ ہے کہ جو بھی حافظ قرآن ہوگا ان کے سروں پر اللہ پاک جنتی تاج عطا فرمائے گا اور ان حافظوں سے یہ بھی فرماۓ گا کہ اپنے خاندان والوں کے لئے جو جہنم کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے اس کے حق میں جنت کی سفارش فرمائیں میں سفارش آپ سب کا قبول فرماؤں گا لہزا تمام امت مسلمہ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو حافظ قرآن بنائیں اور ان کے ساتھ دنیا اور آخرت کی دولت اپنے دامن میں سمیٹنے کی کوشش کریں مذکورہ بالا باتیں حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اکرام مدرس مدرسہ صوت القرآن پکی سراۓ مظفر پور نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
تصویر میل پر ہے
