فیضانِ مسولی کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر
فیضانِ مسولی کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر
حاجی پور/ شبانہ فردوس/ نگاہ ولی میں وہ تأثیر دیکھی ۔ بدلتے ہزاروں کی تقدیر دیکھی ۔ نور نکہت میں ڈوبی ہوئی تجلیاتی ایک حسین رات زیر صدارت پیر طریقت صوفی الشاہ حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی زیب سجادہ خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف بلاک پاتے پور ویشالی زیر سرپرستی وارث جبہ مولاۓ کائنات ہم شبیہ حیدر کرار جانشین سرکار مسولی شریف تاج الاولیاء بازوۓ تاج الشریعہ حامئ سنیت قاطع نجدیت پیر طریقت سید گلزار اسمعیل واسطی قادری اسمعیلی صاحب قبلہ زیب سجادہ خانقاہ قادریہ رزاقیہ مسولی شریف زیر نظامت حضرت مولانا ابن الہدیٰ ثابت رہتاسوی موضع گووند پور کھجوری ۔ تھانہ کلیان پور ضلع سمستی پور میں انعقاد ہوا پروگرام کا آغاز حضرت مولانا محمد قمر عالم خان کانچا شیخ ٹولی کے تلاوت قرآن سے ہوا بعدہ نعت و منقبت کے اشعار شاعر اسلام ذیشان رضا غازی پوری یوپی ، عبد اللہ امامی مہوا ویشالی ، جوہر ویشالوی ، مثال الدین مظفر پوری وغیرہ نے اپنے اشعار سے محظوظ کیا جبکہ علماء کرام میں فاضل نوجوان خانوادہ ء حضور سرکار چاند پور فتح ویشالی حضرت مولانا محمد نور نبی یوسفی ، مقرر ذیشان حضرت مولانا مقتدی صاحب قبلہ سمستی پور ، مقرر بے مثال حضرت مولانا محمد رستم علی حبیبی صاحب قبلہ سمستی پور ، حضرت مولانا محمد الیاس قادری ، حضرت مولانا مفتی محمد بلال قادری سمستی پور ، حضرت مولانا عقیل احمد خان بیگو سراۓ ، حضرت مولانا محمد توفیق رضا بیگو سراۓ ، حضرت مولانا قاری محمد عطاء اللہ صاحب قبلہ لکھنؤ ، دریں اثنا خصوصی مقرر میں حضرت مولانا مفتی گلزار احمد مصباحی اعظم گڑھ یوپی ، مقرر بے مثال حضرت مولانا قمر عالم خان کانچا شیخ ٹولی صاحب نے یک بعد دیگرے اپنے اپنے وقتوں میں فیضان مسولی کے ذات بابرکات پر اپنی تقریر سے سامعین کو محظوظ کیا اس موقع سے صدارتی کلمات میں پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی نے کہا کہ اللہ پاک کے نزدیک کوئی نام بڑا نہیں ہوتا ہے بلکہ اللہ کے نزدیک بندوں کا تقویٰ سب سے زیادہ مقبول ہوتا ہے اور سب سے بڑا ہوتا ہے اور اسی کے بدولت اللہ کا بندہ محبوب بندہ ہوتا ہے اور اسی زہدو تقوی کو اللہ کے ولی نے اپنے زندگی کا شعار بنایا جس کی مثال بڑے پیر شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے لیکر خواجہ اجمیری اجمیر شریف، صابر پیا کلیر شریف ، محبوب الہیٰ نظام الدین اولیاء نئ دلی ، مخدوم جہاں کچھو چھہ شریف ، شیخ شرف الدین یحییٰ منیری منیر شریف ، عارف باللہ مجیب اللہ قادری پھلواری شریف پٹنہ ، منعم پاک پٹنہ سیٹی ، سید جلال الدین شاہ حاجی پور ، منگیری شاہ منگیر شریف اور اتری بہار کے راجا ہم سب کے دادا سرکار پیر کامل شیخ المشائخ الحاج الشاہ محمد تیغ علی قادری مجیبی سرکانہی شریف مظفر پور علیہ رحمۃ الرضوان سمیت ہزاروں کی تعداد میں ہندوستان کی سرزمین پر پردہ کئے ہوئے ہیں جس کا ہم سب نام لیتے ہیں اور ان کے دربار میں حاضر ہوکر اپنا بگڑا کام بناتے ہیں اور ان کے حیات خدمات سے ہم جیسے فقیر آپ سب کو روشناس کراتے رہتے ہیں انہیں مقدس نفوس قدسیہ میں سے ایک ذات مقدس فیضان مسولی شریف کا بھی ہے جن کی زندگی سنت نبوی سے روز روشن کی طرح عیاں ہے اپنی زندگی میں زہد و تقویٰ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو صراط مستقیم پر گامزن کیا یہی وجہ ہے کہ برسوں کے بعد بھی ہم سب ان کے فیض سے مالامال ہورہاہے ہیں اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ان کے نام کا نعرہ بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعمال اور کردار کو بھی بلند کریں نہیں تو بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی ۔ اللہ پاک سب سے پہلے ہمیں عمل اور کردار کا غازی بناۓ بعدہ تمام اہل ایمان کو بھی دین اسلام کا داعی بناۓ آمین ثم آمین یا رب العالمین وہیں سرپرست اجلاس سید گلزار اسمعیل واسطی قادری اسمعیلی صاحب قبلہ نے کہا کہ ولیوں کی زندگی سبق آموز ہوتی ہے ان کی زندگی ہم سب کے لئے نمونہ ء عمل ہے جس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوری انسانیت کے لئے نمونہ ء عمل ہے ہم سب اسی وقت کامیاب ہوں گے جب تک ہماری زندگی سنت مطہرہ کے مطابق نہ ہو جائے اپنے آپ کو محاسبہ کریں شب کی تنہائی میں سونے سے پہلے محاسبہ کریں کہ ہم سے آج کتنے خیر کے کام ہوۓ اور کتنے کام شر کے ہوئے روز شب کا معمول بنائیں تاکہ آپ کو اللہ کے حضور رونے اور گڑگڑا کے کا موقع ملے اور اللہ کو ترس آجاۓ اور آپ کو معاف کردے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے ولی اور برگزیدہ بندہ یونہی نہیں بنے ہیں انہوں نے اپنے عملی زندگی کو تابناک بنایا اور اللہ کو خوش کرنے کا کام کیا اور اس کا بدلہ میں اللہ نے دنیا اور آخرت کو تابناک بنادیا ۔
نا می کوئ بغیر مشقت نہیں ہوا
سوبار جب کٹا عقیق تب نگیں ہوا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امیری کو چھوڑ فقیری کی بھٹی میں جو بندہ تپتا ہے اور اللہ کو اور اس کے رسول کو خوش کرنے کا کام کرتا ہے تب ولی کے مرتبہ سے اللہ نواز تاہے اس لئے آپ سب کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو شر کو چھوڑۓ اور خیر والی زندگی گزارنے کی کوشش کیجئے اور اللہ کا پاک گھر مسجد اس کو اپنے سجدوں سے آباد کیجئے اس لیئے کہ ۔
روز محشر کہ جاں گداز بود
ا و لیں پرسش نما ز۔ بود
پروگرام کا اختتام نبی کریم صلی اللہ پر درود سلام کے بعد کے بعد دعاۓ خیر پر ہوئی اس پروگرام میں خصوصی طور پر حضرت مولانا شاہد رضا خان ڈپٹی پرنسپل کمشنر سمستی پور نے شرکت کی اور ایک مولانا کو کمشنر بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور مسولی چادر پیش کر انکی عزت افزائی کی اور ڈھیر ساری نیک دعائیں بھی دیں ساتھ ہی پروگرام کے روح رواں گلزار ملت کے دست بازو محترم و مکرم جناب عالم خان حال مقام گمتی نگر لکھنؤ کو بھی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک دعاؤں سے نوازا
