راجد ضلع ویشالی کے جانب سے دربار یوسفی میں کی گئی چادر پوشی
راجد ضلع ویشالی کے جانب سے دربار یوسفی میں کی گئی چادر پوشی
حاجی پور / عادل شاہ پوری / مہوا سب ڈویژنل حلقہ کے پاتے پور بلاک واقع چاند فتح ویشالی کے مشہور معروف پیر طریقت صوفی الشاہ محمد یوسف علی قادری تیغی علیہ رحمۃ الرضوان کا 48 واں سالانہ عرس مبارک گزشتہ شب بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جہاں ضلع ویشالی راجد پارٹی کے طرف سے پارٹی کے سینئر عہدیداران ضلع ویشالی نائب صدر آصف اقبال عرف انوٹھے ، ضلع ویشالی سیکریٹری محمد شوکت علی ، پاتے پور بلاک سیکریٹری ممتاز انصاری ، ضلع سیکریٹری غلام مصطفیٰ ناری خرد ، مکھیا رام پرویش راۓ ، پیکس صدر منوج کمار راۓ ، مراری راۓ ، رفعت محمود ، راکیش راۓ ، وپن مہتو ، زاہد حسین ، نائب مکھیا محمد سبحان ناری خرد ، محمد نوشاد علی سمیت درجنوں لوگ پارٹی کے اجتماعی طور پر چادر پوشی کر ملک ، صوبہ ، ضلع ، بلاک کی خوش حالی اور ترقی کی دعائیں کیں وہیں ملک میں آئندہ ہونے والے مرکزی انتخابات میں سیکولر پارٹیوں کی خصوصی جیت کی دعائیں کیں وہیں راجد سپریمو غریبوں کے مسیحا لالو پرساد یادو کے لئے اچھی صحت کے لئے بھی اجتماعی طور پر دعائیں کیں
