اقلیتی آفیسر ویشالی محمد ساجد ذات پر مبنی مردم شُماری کا لیا جائزہ
اقلیتی آفیسر ویشالی محمد ساجد ذات پر مبنی مردم شُماری کا لیا جائزہ
حاجی پور / شبانہ فردوس/ ذات پر مبنی مردم شُماری کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ویشالی اقلیتی فلاح کے آفیسر محمد ساجد نے ضلع ویشالی دفتر سے صبح 9 بجے چہرہ کلاں دفتر پہونچے جہاں چہرہ کلاں بلاک ترقیاتی آفیسر جناب وینود کمار اور چہرہ کلاں بلاک معلومات عامہ آفیسر جناب جئے پرکاش کمار سے ملے اور ذات پر مبنی مردم شُماری کے کاموں کا جائزہ لیا ساتھ ہی دفتر میں لگے کیمپ ہال میں تشریف لائے اور جو کام دھیمی رفتار میں چل رہا تھا اسے تیز رفتار میں لانے کے لئے کام کر رہے ملازمین سے مل کر اپنے موجود گی میں دیر شام تک پورا پورا کرنے وانے کا کام کیا ۔ واضح ہوکہ ضلع ویشالی اقلیتی فلاح آفیسر جناب ساجد اپنے ذمہ داری کو بحسن وخوبی نبھانے کا ہنر جانتے ہیں اور انفرادی طور پر اور ٹیم ورک سے بہت خوب صورت انداز میں پورا کرلیتے ہیں ۔ وہیں چہرہ کلاں ترقیاتی آفیسر و معلومات عامہ آفیسر کی ٹیم بھی پوری مستعدی کے ساتھ اپنے ذمے داری کو نبھائے واضح ہوکہ مدرجہ بالا آفیسر مشترکہ طور پر اس کام کے تعلق سے کہا کہ بتاریخ 13 اگست 2023 کو 100 فیصدی کام کا ریزلٹ ضلع دفتر کو تحریری شکل میں دے دیا جائے گا ۔۔۔۔
تصویر میل پر ہے
