April 19, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

اردو مادری زبان کے ساتھ ہندوستان کی البیلی زبان ہے / پروفیسر ناظم قادری

اردو مادری زبان کے ساتھ ہندوستان کی البیلی زبان ہے / پروفیسر ناظم قادری
استاد کے بغیر کوئ بھی انسان نا مکمل / طلبہ وطالبات
حاجی پور / شبانہ فردوس/ اردو مادری زبان کے ساتھ ہندوستان کی سب سے انوکھی اور البیلی زبان ہے جس کو ہم ہندوستانی روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں یہ زبان ہندوستانی زبانوں میں سب سے شان والی زبان ہے یہ زبان شاعروں ، ادیبوں ، فنکاروں ، نونہالوں کے ساتھ عام آدمی کی زبان ہے اس لیے اس زبان کا عکس بہت جلد عیاں ہوجاتا ہے یہ زبان ان خوبیوں کے ساتھ حکومت بہار اور حکومت ہند میں سرکاری نوکری پانے کا وسیلہ بھی ہے یہ باتیں اردو کوچنگ سینٹر کے بانی پروفیسر ناظم قادری این این۔ کالج سنگھارہ،ویشالی ‌نے یوم اساتذہ کے موقع پر کوچنگ کے بچے اور بچیوں سے مخاطب ہو کر کہا انہوں نے مزید استاد کی اہمیت اور کردار و عمل کے تعلق سے کہا کہ استاد ایک روشن چراغ ہے اور اس کی روشنی میں اپنے شاگردوں کو پڑھا کر روشن زندگی کے ساتھ روشن مستقبل بھی عطا کرتے ہیں استاد اپنے شاگرد کو شفقت اور محبت کے ساتھ تاریکی سے نکال کر اجالے کی طرف لاتے ہیں یہی دانائی ان کی عزت بڑھاتی ہے وہیں طالبہ صبیحہ ناز ، طیبہ ناز ، زینت پروین ، نکہت پروین شاہین پروین ، ناصرین پروین ، محمد ارمان رضا ، محمد چاند ، کامل رضا ، آصفہ ناز ، صبا شاہین ، فرحین ناز ، نازیہ خاتون ، صبا پروین شاہین پروین وغیرہ نے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی کسی بھی شعبہ میں استاد کے بغیر ادھوری ہے ، استاد ہم سب کی زندگی میں ایک روشن باب کی طرح ہے جس ہر طالب علم روز گزرتا ہے اور اس کی روشنی سے اپنی زندگی کے باب کو روشن کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ جس طالب علم نےاپنے استاد کی قدر کی تو اس نے منزل مقصود کو پالیا۔وہیں الاسکالر اکادمی کے بانی و استاد فرقان احمد نے بھی بھی استاد کی اہمیت کے تعلق سے کہا کہ استاد ایک آئینہ ہے جس میں شاگرد خود کو دیکھ کر کردار عمل کو تابناک بناتاہے ہماری دعا ہے کہ ہربچہ اور ہربچی گھر کا ، سماج کا ، ملک کا نام روشن کرے آمین ثم آمین

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.