اساتذہ کرام ایک مصور کی طرح ہیں جو بچے کو تراش کر خوب صورت بنادیتے ہیں / ناظرہ زرین مہوا ویشالی
اساتذہ کرام ایک مصور کی طرح ہیں جو بچے کو تراش کر خوب صورت بنادیتے ہیں / ناظرہ زرین
مہوا ویشالی / شبانہ فردوس/ زینتھ ایجوکیشن پوائنٹ جھٹکانہی کوچنگ سینٹر مظفر پور کے طلبہ وطالبات ناظرہ زرین ، شاہ جہاں روحی ، ثناء نواز ، گل افشاں ، رونق صبا ، کہکشاں ، زینت صبا شاہین فردوس ، علیشا آفتاب ، محمد فیضان ، محمد سہراب ، محمد مزمل ، محمد جمشید ، محمد عدنان ، محمد شاہنواز ، محمد دلکش ، محمد واقف ، محمد ساحل ، محمد حامد ، لاڈلی خاتون ، محمد پرویز ، محمد عابد ، محمد سرفراز ، صبرین انصاری ، یاسمین ، سائرہ ، فرحت سمیت سینکڑوں شاگردوں نے یوم اساتذہ کے موقع سے اپنے بیان میں مشترکہ طور پر اساتذہ کرام کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام اس دنیا میں ایک کامیاب مصور کے مانند ہیں جو اپنے حکمت عملی سے اور اپنی دانائی و بینائ سے ہم سب شاگردوں کو تراش کر خوب صورت بنادیتے ہیں جسے ہم فراموش نہیں کرسکتے اساتذہ کرام شاگردوں کی زندگی میں ایک آئینے کی طرح ہے جس میں شاگرد خود کو دیکھ کر اپنے کردار و عمل کو سنوارتا ہے اساتذہ کرام شاگردوں کی زندگی میں وہ در نایاب راہ ہے جس پر شاگرد چل کر منزل مقصود تک پہونچ جاتا ہے اساتذہ کرام کی شفقت اور محبت شاگردوں کو عملی طور پر نیک سیرت بنادیتے ہیں جن کا موازنہ والدین سے اعلیٰ اور ارفع ہوتا ہے کیونکہ والدین کسی کے پیدائش کا صرف ذریعہ بنتے ہیں جہاں بچہ کورا کاغذ کی طرح ہوتا ہے جس میں اساتذہ کرام اپنی گاڑھی محنت اور مشقت سے غلط اور صحیح ، ماں اور باپ ، استاد اور شاگرد ، میاں اور بیوی جیسے پاک رشتے کے بارے میں تعلیم دیکر ایک شاگرد کو کامیاب بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے شاگرد اپنی آرزوؤں کی تکمیل انہیں کامیاب استاد کے سہارے پورا کرتا ہے اس لیے ہرشاگرد کو چاہیے کہ اساتذہ کرام کی عزت کرتے ہوئے کامیابی کی منزل تک پہونچنے کی کوشش کریں اخیر میں کوچنگ کے ڈائریکٹر و مدرس شاعر اسلام و شاعر غزل نوشاد کامل مظفر پوری نے اپنی نیک دعاؤں سے اپنے شاگردوں کو نوازا اور یوم اساتذہ کرام کی مبارکباد قبول کی
