چہک کے ذریعے دی جانے والی پڑھائی سے بچوں کے کردار مہکیں گے / احسان الحق
چہک کے ذریعے دی جانے والی پڑھائی سے بچوں کے کردار مہکیں گے / احسان الحق
مہواویشالی / عادل شاہ پوری / مہوہ اسمبلی حلقہ کے چک مجاہد پرائمری اردو اسکول میں اردو نمائندہ پہنچ کر بچوں کی پڑھائی کا جائزہ لیا جہاں ہر درجہ میں اساتذہ کرام بچوں کو پڑھاتے ہوئے ملے دریں اثنا ء سرکار تعلیمی معیار کو کامیاب بنانے کے لئے چلائی جانے والی چہک پروگرام کے تحت استانی محترمہ تبسم پروین کھیل کھیل کے ذریعے بلی اور چوہے کی پکڑا پکڑی کا مظاہرہ کیا جس سے بچے دلچسپی کے ساتھ پڑھ بھی رہے تھے اور کھیل بھی رہے تھے اور بلی اور چوہے کی گنتی بھی کررہے تھے جو قابل ستائش تھا اس موقع سے بچوں نے زبانی ہندی نظم ، قومی گیت ، انگریزی نظم ، نعت پاک بھی نمائندہ کو سنایا اس موقع سے اسکول کے صدر مدرس احسان الحق انصاری ، محمد دلشیر عالم ، محمد پرویز عالم ، محمد انوار الحق کے ساتھ کیچن انچارج محترمہ فرزانہ خاتون و محترمہ شمیمہ خاتون موجود تھی اور روٹین کے مطابق بچوں کو انڈا کھانے کے لیے پیش کر رہی تھیں ایک سوال کے جواب میں جناب احسان الحق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بہار کی کاوشیں تعلیمی میدان میں رنگ لارہی ہے اور مستقبل میں اور بھی بہتر نتائج نکلیں گے انہوں یہ بھی کہا کہ درجہ ایک اور دو کے لئے چہک پروگرام قابل ستائش ہے اس پروگرام سے بچوں کا ٹھہراؤ ہوا ہے اور کھیل کھیل میں کافی کچھ سیکھ بھی لیتے ہیں
تصویر میل پر ہے
