ضلع ویشالی کا یوم تاتیس دھوم دھام سے منایا گیاحاجی پور کا مرکزی نام حاجی الیاس شاہ کے نام سے
ضلع ویشالی کا یوم تاتیس دھوم دھام سے منایا گیاحاجی پور کا مرکزی نام حاجی الیاس شاہ کے نام سے
منسوب ہے / عادل شاہ پوری
مہواویشالی / شبانہ فردوس / دنیا کا واحد ضلع ، ضلع ویشالی جو عالمی سطح پر جمہوریت کا پیغام دیا اور نافذ العمل میں بھی لایا ضلع ویشالی سابقہ دنوں میں ضلع مظفر پور کے نام سے ہی جانا جاتا تھا موقع اور حالات کے مطابق 12 اکتوبر 1972 کو الگ ہوا اور اس کا نام راجا ویشال کے نام پر ضلع ویشالی ہوا آج 51 واں یومِ تاتیس تمام سرکاری اسکولوں میں بچوں اور اساتذہ کرام نے دھوم دھام سے منایاجہاں بچوں نے پینٹنگ ، رنگولی اور اپنے ہاتھوں سے دستکاری کا مظاہرہ بھی کیا جو بچے اپنے دستکاری کا اچھا مظاہرہ کیا اسے اساتذہ کرام نے انعام اکرام سے بھی نوازا واضح ہوکہ یہ ضلع صوفی سنت رشی مونیو کا گہوارہ رہا ہے ویشالی گنگا جمنی تہذیب کا ایک انوکھا ضلع ہے اس ضلع کا مرکزی دفتری جگہ حاجی پور جو سابقہ دنوں میں سے حاجی الیاس شاہ کے نام سے منسوب ہے اس ضلع کا حاجی پور کا کیلا ہندوستان میں مشہور ہے وہیں ایشیا مہادیش کا نامی میلا اسی ضلع میں سونپور میں لگتا دریں اثنا اس موقع سے محمد پور سیہان کے اساتذہ امیر الحق ، اعجاز عادل ، کماری امیتا ، انیتا سنگھ اور مہوا مقصود پور تاج کے اساتذہ نے بچوں کو بتاتا کہ اس ضلع کا پرانا نام” ویشالا ” تھا ، اسی سے ویشالی نام پرا ، ضلع ویشالی کی راجدھانی اتر وجی ہے ، ویشالی کا لفظی معنی بھارت گریٹ راجکماری کی خوبصورت شہر ، ضلع ویشالی کا کھوج لچھوی نام کے شخص کے آباؤ اجداد نے کی تھی یہ ضلع بھگوان مہاویرکی پیدائیشی جگہ ہے ، گوتم بدھ کی عبادت گاہ کی جگہ ، امر پالی نام کی خاتون کی موسیقی اور کردار و عمل گاہ رہی ہے اسلیئے اس ضلع کا نام دنیا میں جانا جاتا ہے
