April 20, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

حاجی نسیم و حجن آعظمہ خاتون نے غریبوں کے بیچ کمبل تقسیم کئے

حاجی نسیم و حجن آعظمہ خاتون نے غریبوں کے بیچ کمبل تقسیم کئے
حاجی نسیم احمد سے حلقہ کے مالداروں کو سبق لینے کی ضرورت / یوگیندر سنگھ
حاجی پور / عادل شاہ پوری / راجا پا کر بلاک کے تحت افرول پنچائت کے غازی پر باشندہ غریب و مزدوروں کے ہمدرد درد مندوں کے درد مند حاجی نسیم غازی پوری و اہلیہ حجن آعظمہ خاتون ہر سال کی طرح امسال بھی پنچائت افرول کے 13 واڈوں کے غریب عورت اور مرد دونوں کے بیچ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے سنکڑ وں کمبل تقسیم کیے اور غریبوں سے نیک دعائیں لیں اس موقع سے سے پنچائت کے سرپنچ پارس ناتھ سنگھ ، یوگندر سنگھ ، بھونیشور رام ، شکل دیو سنگھ ، محیط پاسوان، شتاب لال ، پروین کمار ، دینک بھاشکر کر کے پترکار منوہر کمار ، ہمانشو سنگھ کے علاوہ اس پروگرام کو بخوبی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار بلال انصاری وہ غلام غوث پٹنہ ، جدیو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکرٹری مولانا امتیاز عادل شاہ پوری ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری ، محمد نظام الدین چھپرا، محمد زاہد اسوی ، پپو بھائی ، لال بابو بھائی نے آخری وقت تک کے انجام دینے میں پیش پیش رہے اس موقع سے سے مندرجہ بالا لوگوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ کے حاجی نسیم غازی پوری و اہلیہ حجن آعظمہ خاتون سے سماج کے مالداروں کو سبق لینے کی ضرورت ہے غریبوں کی مدد کرنا ہی اصل مذہب ہے اور حاجی نسیم غازی پوری و اہلیہ حجن آعظمہ خاتون نے غریبوں کو ٹھنڈا سے بچنے کے لیے جو کام کئے ہیں وہ قابل مبارکباد ہے ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے زیادہ سے زیادہ سماج کا کام لے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.