April 29, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

ادارہ شریعہ کا تحریک بیداری مہم قابل ستائش / مولاناشرافت اشرفی

ادارہ شریعہ کا تحریک بیداری مہم قابل ستائش / مولاناشرافت اشرفی

 

دھنباد / عادل شاہ پوری/ ادارہ شریعہ بہار جھارکھنڈ اڈیسہ سلطان گنج پٹنہ کے ناظم اعلی سابق ایم پی و ایم ایل سی ملت اسلامیہ کے قد اور رہنما حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب کی کاوشوں سے ان فکر انگیزی سے ملک کے کئی صوبوں میں تحریک بیداری کانفرنس چلائی جا رہی ہے تاکہ ملت اسلامیہ میں غلط رسم و رواج خصوصا شادی بیاہ کے موقع سے جہیز و تلک کی مانگ باراتیوں کی بہتات ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کے بگڑتے قدم اور دین سے دوری وغیرہ وغیرہ موضوعات پر ترتیب وار سلسلے وار موصوف بلیاوی صاحب پھیلانے میں بڑی ایماندارانہ طور پر سفر کرتے ہوئے اجلاس کے ذریعے لوگوں تک ادارہ کے اغراض و مقاصد کو بتا رہے ہیں جو قابل ستائش اور مبارکباد کے مستحق ہیں واضح ہو کے 30 دسمبر 2023 کو ضلع دھنباد کے آزاد نگر مسجد کے امام و خطیب و مؤذن حضرت مولانا شرافت حسین اشرفی و بزاج ایلیانز کمپنی کے ترقیاتی آفیسر محمد نوشاد انصاری و سماجی سیاسی ملی نواجوان لیڈر محمد اعظم انصاری کلالی بگان واسع پور دھنباد ، نواجوان ملی خادم محمد ارشاد انصاری کتراس دھنباد و ٹانڈہ بستی دلاور نگر کتراس مسجد کے امام خطیب نے بعد نماز عصر نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ طور نمائندہ کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلیاوی صاحب گھوم گھوم کر مشن کو پھیلا رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ صوبہ جھارکھنڈ کے کثیر مسلم آبادیوں والا ضلع دھنباد میں تحریک بیداری کی ایک شمع بھی ابھی تک نہ جلائ گئ ہے اور نہ ہی اسکے کوئ نمائندہ مسجد کے امام تک پہونچنے کی کوشش کی ہیں تو ایسے میں حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب کے مشن کو تقویت ملنے کی بجائے مرجھا جاۓ گی اور مقصد فوت ہو کر رہ جاۓ گی اس تحریک بیداری مہم کو قائم کرنے کے لئے ایک نمائندہ ضلع دھنباد میں بھی تیار کی جائے اور تحریک کے مشن کو بروئے کار لایا جاۓ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.