April 22, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

سماجی ذمہداری کے ساتھ بچوں کو تعلیم وتربیت کیاہم ضرورت / مولانا امتیاز ندوی

سماجی ذمہداری کے ساتھ بچوں کو تعلیم وتربیت کیاہم ضرورت / مولانا امتیاز ندوی

مہوا ویشالی/ عادل شاہ پوری / تعلیم انسانی زندگی کا ایک ایسا کرشمائ آلہ ہے جس سے انسان کسی بھی مسئلے کو حل نکال سکتا ہے لیکن شرط نہیں بلکہ ماتحتوں کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے اس تیز رفتار سائنسی دنیا میں لیکن
آج بھی ہوجو براہیم سا ایماں پیدا
آگ کرسکتی ہے انداز گلستاں پیدا
اس دور میں تعلیم عامہ پچوں میں کیسے نکھاڑہ جائے جس سے طلبہ اور طالبات میں اقتصادیات ، سماجیات ، ماحولیات ، دینیات ، قرآنیات ، سائنسیات ، ٹکنولجیات ، ریاضیات جیسے اہم تعلیم کے حصول کے ساتھ طلبہ اور طالبات میں زندگی گزارنے کے لئے اس کے سامنے ایک بڑا سماج ہوتا ہے جہاں وہ پیدا ہوتاہے اور پرورش پاتا اس لئے لازمی طور پر سارے تعلیم کے ساتھ طلبہ اور طالبات کو سماجی ذمہداری کے ساتھ پرورش کی جائے تو وہ بچہ اور بچی اعلیٰ قسم کی ہوگی اور ایک بڑا خاندان اس سے راہ پاسکتا ہے یہ باتیں جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری و مفت دینی منظم کلاس کے بانی و مفت اردو ہندی
کوچنگ شاہ پور و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے بانی و سربراہ حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی و حضرت مولانا نظرے عالم چترویدی خطیب و امام جامع مسجد خواجہ چاند چھپرہ ، اردو ہندی پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کے صوبائی چیف و راجد پارٹی کے مہوا بلاک صدر نسیم ربانی انصار نگر ڈوگرہ ، چہرہ کلاں بلاک کے سابق ضلع پریشد رکن و ابا بکر پور پنچایت کے سابق مکھیا و ملی سماجی لیڈر محمد کمال الدین عرف لڈن بابو ، ڈی ایل ایڈ دگھی ڈائٹ کے تعلیم یافتہ و بی پی ایس سی کمپٹیشن کے اسٹوڈینٹ محمد مدثر حاجی پور نے مشترکہ طور نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ دور زمانہ میں ہم ٹکنالوجی کے طرف اس تیز رفتار سے پرواز کر رہے ہیں کہ ماحولیات اور سماجیات کو بھول بیٹھے ہیں اور اس کا نتیجہ ہے کہ ہمارا سماج ہمارا معاشرہ ، ہمارا ادارہ ، ہمارا مستقبل اخلاقی اعتبار سے اتنا گر چکا ہے کہ بیان سے باہر ہوچکا ہے جس کا خامیازہ ہم سب معاشرے میں آۓ دن دیکھ بھی رہے ہیں کہ ماں بیٹی سے ، باپ بیٹا سے ، شوہر بیوی ، پڑوسی اپنے پڑوسی سے ، بھائی بھائی سے نالاں ہوکے بیٹھے ہیں کاش کہ ہم سب اپنے بچوں میں ریاضیات ، ٹیکنالوجی اور سائنس کے ساتھ سماجیات اور اخلاقیات کے تعلیم سے اپنے بچوں کو آراستہ کرتے تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ مندرجہ بالا بیماریوں سے ہمارا معاشرہ ضرور پاک ہوتا ۔۔۔
وہ اندھیرا ہی بھلا تھا جو قدم راہ پر تھا
روشنی کھینچ کے لائ ہےمنزل سےبہت دور ہمیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.