April 30, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

معلمہ آبھا کماری کی ٹھنڈ سے موت اور کئ اسکول کے طلبہ و کی حالت نازک

معلمہ آبھا کماری کی ٹھنڈ سے موت اور کئ اسکول کے طلبہ و کی حالت نازک


مہواویشالی / شبانہ فردوس / کڑاکے کی ٹھنڈ میں صوبہ بہار کے کئ ضلع اس ٹھنڈ کے چپیٹ میں کم پیش آۓ ہوۓ ہیں جس سے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہوچکی ہے ٹھنڈ سے ہروز اموات واقع ہو رہے ہیں اس اموات میں زیادہ تر مرنے والوں میں بچے سیانے اور بوڑھے مرد وخواتین کی ہیں ساتھ ہی پڑھنے والے اسکول کے بچوں کے لئے جان لیوا ہے واضح ہو کہ اس ٹھنڈ سے جندا ہا مہیسور پرائمری اسکول کی معلمہ آبھا کماری کی ٹھنڈ سے اچانک اسکول میں ہی آج موت واقع ہوگئی جس سے اساتذہ کرام غم میں ڈوب گئے ساتھ ہی باندے مڈل اسکول کے اور مڈل اسکول مٹکولی اور جٹکولی جوہی کماری بے ہوش ہوگئ اس کے علاوہ کئ طلبہ و طالبات کی حالت اسکول میں پڑھنے کے درمیان نازک ہوگئ جس سے اسکول بچے بھی گھبرا گئے اس حالت کو دیکھ پرائمری علاج ہتھیلی میں تیل گھس کر اور آگ سے سیک کر بچوں کی جان بچائی گئ اور ماتحت کے حوالے کی دریں اثنا ضلع مظفر پور کے بوچہاں بلاک واقع درجہ چھہ کی طالبات نے اسکول میں ہی ٹھنڈ سے دم توڑ دی ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اس ٹھنڈ سے صوبہ بہار کے درجہ یکم سے آٹھ تک کے پڑھنے والے بچوں کا پڑھائی ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق بند کر دیا گیا تھا مگر محکمہ تعلیم کے چیف سیکرٹری کے کے پاٹھک نے تمام ضلع مجسٹریٹ کے حکم کو رد کرتے ہوئے اور ان پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکول کو کھولنے کا ہٹلڑی فرمان نافذ العمل کر دیۓ جس سے اسکول تو کھلا مگر بہت سارے معلم و معلمہ و طلبہ اور طالبات ٹھنڈ سے جاں بحق ہوگئے ہیں اور ہر روز کہیں نہ کہیں مرنے کی خبر گونجتی رہتی ہیں لیکن بہار کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ اور بہار کے وزیر صحت اور نۓ وزیر تعلیم چپی مار کر گرم روم اور گرم گاڑی میں بیٹھ کر دوسرے اور تیسرے موت کے انتظار میں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس موت سے اسکول کھلے ہی رہیں گے یا بند ہوں گے ۔۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.