گورمینٹ اردو لائبریری پٹنہ کی کارکردگی پر ادب نوازوں نے دی مبارکباد
گورمینٹ اردو لائبریری پٹنہ کی کارکردگی پر ادب نوازوں نے دی مبارکباد
انوار حسن وسطوی، ظفر صدیقی اور راشد حسین وغیرہ نوازے گئے
حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ ضلع ویشالی کے مشہور معروف مضمون نگار ، قلم کار ، اردو زبان وادب کے فروغ میں ہمہ جہت کوشاں رہنے والی شخصیت جناب انوار الحسن وسطوی ، منفرد لب ولہجہ کے نڈر شاعر ظفر صدیقی پھلواری شریف ، بے باک ، صاف گو ، منفرد اندازِ گفتگو کا سچا صحافی روز نامہ قومی تنظیم کے ایڈیشن دھنک رنگ کالم کے پیش رفت مضمون نگار ، تمام موضوعات پر کلیدی تحریر کرنے والی شخصیت جناب راشد حسین صاحب ، خاتون شاعرہ و افسانہ نگار شہناز فاطمی ، اپنے عہدہ کے فعال متحرک آفیسر جناب امتیاز احمد کریمی سمیت درجنوں اردو زبان وادب کے فروغ میں ہمہ جہت کوشاں رہنے والی شخصیت کو گورمینٹ اردو لائبریری اشوک راج پتھ پٹنہ کی جانب سے سند ، شال ، مومینٹو پیش کر عزت افزائی کی اس نمایاں کار کردگی پر خصوصی طور سے لائیبریری کے متحرک فعال اردو زبان وادب کے بے لوث خادم جناب پرویز عالم ، لائیبریری کے چیئرپرسن جناب ارشد فیروز ، صحافی و اردو ادب کے خادم انوار الہدی ، کمپوٹر سیکشن کے ملازم سنجیو کمار ، جناب وعظ الہدی سمیت لائیبریری کے تمام افسران و ملازمین کو اجلاس میں موجود ادب نوازوں نے دلی مبارکباد پیش کی جن میں شاعر نیاز نذر فاطمی پٹنہ، شکیل سہسرامی پٹنہ، پروفیسر توقیر عالم مولانا مظہر الحق یونیورسٹی پٹنہ ، ڈاکٹر جمشید اکبر پٹنہ ، ڈاکٹر حنا رضوی صاحبہ ، مظہر وسطوی مہوا ، ماسٹر عظیم الدین انصاری حاجی پور ، ڈاکٹر عارف حسن وسطوی ، ڈاکٹر ذاکر حسین حاجی پور ، پروفیسر واعظ الحق ، صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ مہواویشالی سمیت کئ اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی
تصویر میل پر ہے
