April 17, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

موضع چین پور میں امپیتھی ہیلتھ سرویسیز کا افتتاح

موضع چین پور میں امپیتھی ہیلتھ سرویسیز کا افتتاح

گاؤں میں اسپتال کا افتتاح غریبوں کے حق میں سود مند ثابت ہوگا / ڈاکٹر موکیش روشن

مہواویشالی/ عادل شاہ پوری/ چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع چین پور میں امپیتھی ہیلتھ سرویسیز کا افتتاح ڈاکٹر امیت کمار ورما پارس اسپتال پٹنہ ، ڈاکٹر منیش کمار بہار سرکار پٹنہ ، ڈاکٹر موکیش روشن ایم ایل اے مہوا ، شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری، اسپتال کے بانی و سماجی و سیاسی خادم ڈاکٹر آفتاب عالم و اسرار احمد و سعید الرحمن سعید و ہردلعزیز بھائی حافظ ماہتاب عالم نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر امپیتھی ہیلتھ سرویسیز کا افتتاح کیا اس موقع سے ڈاکٹروں نے لوگوں سے کہا کہ زندگی انمول ہے اس کو بچانے کے لئے اور اس کو صحت مند رکھنے کے لئے ایک اچھے ڈاکٹر کا صحیح مشورہ ہونا لازمی ہے اور اس کے لئے ہی خاص کر شہر کے ڈاکٹر کی طرح تمام ضروریات آلہ کے ساتھ اسپتال کو آراستہ کیا گیا جو حلقہ کے مریض اور مریضہ کو تمام سہولیات کے ساتھ صحت عامہ کو درست کر صحت مند بنایا جاۓ گا یقیناً یہ اسپتال گاؤں کے غریبوں کے حق میں علاج کے لئے سود مند ثابت ہوگا اس موقع سے راج نندن راۓ ، مکھیا شمبھو شرن راۓ ، سابق ضلع پریشد رکن کمال الدین عرف لڈن بابو ، ضلع پریشدء منوج راۓ ، سابق پرمکھ افضل انصاری ، لوسپا کے سینیئر لیڈر ارشد انصاری ، اسلم انصاری ، راجد چہرہ کلاں بلاک صدر سوبودھ راۓ ، راجد ضلع ویشالی سیکریٹری سرفراز اعجاز ، راجد یوا ریاستی سیکریٹری توصیف رضا ، بیوپار منڈل چہرہ کلاں صدر اشوک راۓ ، ایڈوکیٹ جئے نارائن ساہ ، حافظ جنید ، نوجوان ملی خادم محمد شارب ، محمد وسیع ، ماسٹر فیروز ، حیدر الہدی ، محمد تنویر احمد ، محمد راشد اقبال ، محمد شبلی نعمانی کرونی دربھنگہ ، محمد مغل اعظم نور چک مدھوبنی ، عطیق الرحمن چین پور ، سمیتی ممبر شینہ مظہر صاحبہ ، رزانہ خاتون ، فرزانہ خاتون ، ماسٹر محمد رضوی ، جد یو لیڈر محمد امتیاز انصاری ، نائب مکھیا محمد شاداب چین پور سمیت کئ معزز شخصیات موجود تھے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.