مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کے سابق صدر مدرس مولانا محمد قاسم مظاہری کا انتقال علاقے میں غم کی لہر
مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کے سابق صدر مدرس مولانا محمد قاسم مظاہری کا انتقال علاقے میں غم کی لہر

حاجی پور کلیم اشرف، شاہ نواز عطا ۔ ضلع کے مشہور و معروف مدرسہ احمدیہ ابابکر پور کے سابق پرنسپل حضرت مولانا محمد قاسم مظاہری اب اس دنیا میں نہیں رہے وہ گزشتہ شب اس دار فانی سے دار بقا کوچ کر گئے اناللہ واناالیہ راجعون وہ 61سال کے تھے اپنے پیچھے بیوہ کے علاوہ تین بیٹے چار بیٹوں سمیت ہرا بھرا خاندان کو روتے بلکتے چھوڑ گئے ان کی رحلت کی خبر ملتے ہی ویشالی کے علمی مذہبی ادبی و صحافتی حلقہ سوگوار ہوگیا اور ابابکر پور سمیت ویشالی مظفر پور و جھارکھنڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کے ہمنواؤں و شاگردوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا چونکہ وہ سب کے ہردلعزیز مشفق کافی نیک دیندار ملنسار اخلاق مند خاموش طبع باوقار اور باعمل عالم دین تھے وہ مظاہرالعلوم سارن پور سے کسبِ فیض حاصل کرنے کے بعد ویشالی ضلع کے سرکاری مدرسہ احمدیہ ابابکر پور میں 1 میء 1984 میں بحال ہوےءاور بڑی محنت ولگن سے درس دینے لگے ان کی محنت اور بچوں سے مشفقانہ تعلق کی بنیاد پر مدرسہ انتظامیہ نے مطبخ کی ذمہ داری ان کے دوش نازک پر رکھ دیا اور انہوں نے وہ ذمہ داری بڑی ایمانداری سے نبھایا بھی موصوف زندگی بھر خدمت دین درس و تدریس اور دعوت وتبلیغ میں لگے رہے کبھی اس راہ کو نہیں چھوڑا ہمیشہ اس کے لئے کوشاں رہے حضرت مولانا مفتی عبدالشکور قاسمی کے صدر مدرس سے سبکدوشی کے بعد آپ کو صدر مدرس کا چارج ملا اور آپ مدرسہ احمدیہ کے فرض شناس و، محنتی اور مخلص مہتمم ثابت ہویے جس وجہ کر گاؤں اور علاقے میں ان کی بہت عزت تھی یہ جھارکھنڈ جام تاڑا کے مستقل باشندہ تھے مگر شہرت و قدر دانوں کی وجہ کر اسی علاقے کے رہنے والے سمجھے جاتے تھے موصوف چھبیس برس تک مدرسہ احمدیہ میں درس وتدریس کا کام کیا جتنی طاقت و صلاحیت اور سوجھ بوجھ اللہ نے دی تھی امانت داری سے استعمال کرتے ہوئے پچھلے سال 30 ستمبر 2020کو مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہوگئے اور اپنے آبائی وطن جھارکھنڈ جام تاڑا لوٹ گیے اور گھر پر ہی درس وتدریس اور دعوت و خطابت میں لگے رہے کہ 18جون کی شب حرکت قلب بند ہوجانے سے داعی اجل کو لبیک کہا جنازہ کی نماز جمعہ بعد ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کر دعا مغفرت کی اور آبای قبرستان میں اپنے محسن کو پرنم آنکھوں سے سپردخاک کیا ان کی رحلت پر ملال کی خبر پر سابق صدر مدرس حضرت مولانا سید محمد مظاہر عالم شمسی سابق صدر مدرس مولانا مفتی عبدالشکور قاسمی حالیہ صدر مدرس مولانا شمیم احمد شمسی ، مولانا نظیر عالم ندوی قاری اخلاق ، مولانا فاروق ، مولانا محمد قمر عالم ندوی ماسٹر سعید اختر ،سیکریٹری سہیل احمد عباسی ، مولانا ظفر اللہ صاحب افضل الرحمن ماسٹر فیروز عالم کمال الدین لڈن مولانا امام الدین ،مولانا عبدالقیوم شمسی ،مولانا مفتی عبد السلام قاسمی ،مولانا انور رحمانی ،ماسٹر مظفر ، مفتی توقیر عالم قاسمی ، ماسٹر شمیم الہدیٰ مولانا نظر الہدیٰ قاسمی مولانا صدر عالم ندوی ،ماسٹر عظیم الدین انصاری ،ماسٹر امتیاز احمد جنداہا شاہ نواز عطا اور ڈاکٹر محمد کلیم اشرف سمیت دیگر نے رنج وغم کااظہار کیا اور کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں شریک غم ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ موصوف محمد قاسم مظاہری صاحب رحمہ اللہ کی دینی علمی خدمت کو قبول فرمائے ان کی علمی اور دعوتی وراثت کو تاقیامت جاری رکھے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمِین
خبر و فوٹو محمد کلیم أشرف کی
