May 10, 2024

NR INDIA NEWS

News for all

آلوک مہتا یوسف شاہ رحمۃ اللّٰہ کے مزار اقدس پر چادر پوشی کی

آلوک مہتا یوسف شاہ رحمۃ اللّٰہ کے مزار اقدس پر چادر پوشی کی

مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ اجیار پور لوک سبھا حلقہ کے متحرک فعال ہردلعزیز امیدوار سابق وزیر بہار آلوک مہتا نے حلقہ کے پاتے پور اسمبلی حلقہ کے موضع چاند پور فتح شریف کے سرکار چاند پور یوسف شاہ رحمۃ اللّٰہ کے مزار اقدس پر قدم بوسی کرتے ہوئے اپنی جیت کو پکی کرنے کے لئے آستانہ ء یوسف پر حاضری دی اور چادر پوشی کر اجتماعی نیک دعائیں حاصل کی جہاں خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف کے چشم وچراغ حضرت مولانا محمد نور نبی سے ملاقات کی ساتھ ہی پارٹی کے ضلع سطحی سیکریٹری محمد شوکت علی ، بلاک سطحی سیکریٹری ممتاز انصاری ، سابق ، سابق پاتے پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے محترمہ پریما چودھری ، پاتے پور بلاک صدر مقبول احمد شہباز پوری ، محمد جمال انصاری ، سمیت درجنوں افراد پارٹی کے ساتھ ساتھ تھے اس موقع سے جناب مہتا نے کہا کی سرکار چاند پور فتح کا کرم اور آپ سب کی محنت و مشقت و محبت رہی تو آپ سب کے قیمتی ووٹ کی بدولت میری جیت یقینی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک مہنگائی و بے روزگاری سے کڑاہ رہی ساتھ ہی آئین ہند کو بدلنے کی شازش چل رہی ہے آئین ہند کو ہم سب اپنی ووٹ کی طاقت سے روک سکتے ہیں اور مجھے جیت دلا کر نئ سرکار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے

تصویر میل پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.