*مدرسہ حفظ القرآن تعلیم و تربیت و حفظ قرآن کا معیاری مدرسہ / مولانا امتیاز ندوی
*مدرسہ حفظ القرآن تعلیم و تربیت و حفظ قرآن کا معیاری مدرسہ / مولانا امتیاز ندوی
*مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ گورول بلاک کے تحت موضع مجیہ شریف میں واقع مدرسہ حفظ القرآن جو گزشتہ کئ سالوں سے قائم مقام چل رہا ہے جہاں درس وتدریس کے ساتھ بچوں کے حفظ قرآن کے لئے حلقہ میں ایک الگ شناخت سے جانے جاتے ہیں جہاں بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا جارہاہے ہے یہ باتیں العادل ایجوکیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کے بانی و سربراہ و مفت دینی منظم کلاس کے بانی و سربراہ و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے بانی و سربراہ و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں مہواویشالی کے بانی و سربراہ و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بذریعہ فون پر کہا انہوں یہ بھی کہا کہ اس مدرسہ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد امام الدین ندوی اما موری پاتے پور ویشالی نے ایمانداری کے ساتھ سابقہ دنوں سے اس مدرسہ کو سینچا ہے جس کا پھل بہتر دیکھنے کو ملتا ہے مدرسین کا انتخاب بھی بہتر رکھا ہے ساتھ ہی جاگیر میں رہ کر پڑھنے والے بچوں کے لئے رہنے سہنے اور کھانے پینے کا معقول انتظام ہے جس سے بچہ مدرسہ میں ٹھہرتا ہے اور اپنی تعلیم کو حاصل کرتا ہے ۔ درس حفظ قرآن کے مدرس حافظ و قاری عبد الخالق صاحب ضلع مدھوبنی متحرک اور فعال مدرس ہیں جو اپنی محنت اور محبت سے سینکڑوں بچوں کو حافظ قرآن بنایا ہے ساتھ ہی حافظ افروز عالم ابابکرپوری ویشالی بھی محنت اور محبت سے سینکڑوں بچوں کو معیاری تعلیم دینے میں مصروف رہتے ہیں ۔ قاری فرقان احمد صاحب جو قرآت و مخرج کے ساتھ تعلیم وتربیت دینے میں مشغول رہتے ہیں اور بچوں کو آبیاری کرتے ہیں ساتھ ہی دیگر مولانا صاحب اور ماسٹر صاحب اپنی قیمتی محنت سے قوم کے نونہالوں کو سینچ رہے ہیں اور سنوار رہے ہیں ۔ اللہ پاک دینی تعلیم کو اور بہتر بنائے اور قوم کا بچہ بچی دیندار بنے ساتھ تمام مدرسین کو مزید بہتر تعلیم دینے کا دلوں میں جزبہ عطا فرمائے آمِین*
*تصویر میل پر ہے*
