فیضانِ پیر مجیب کانفرنس و عرس حنیفی اختتام پذیر صوفی ٹوٹے دلوں کو جوڑتے ہیں توڑتے نہیں / مولانا سجاد احمد مجیبی
فیضانِ پیر مجیب کانفرنس و عرس حنیفی اختتام پذیر
صوفی ٹوٹے دلوں کو جوڑتے ہیں توڑتے نہیں / مولانا سجاد احمد مجیبی
مہواویشالی/ عادل شاہ پوری / پیر ، فقیر ، صوفی اپنے خانقاہوں میں بیٹھ کر اپنی عبادت وریاضت کے ساتھ اللہ کو خوش کرنے اور محبوب بندوں میں شمار ہونے کے ساتھ باطنی علوم اور ظاہری علوم پر محنت اور عبادت کے ساتھ بہت بڑا کام یہ کرتے ہیں کہ آنے والے تمام نوع انساں کو انسانیت کی روحانی سبق دیتے ہیں اپنی بردباری اور حکیمانہ اور حلیمانہ گفتگو سے ٹوٹے دلوں کو جوڑ تے ہیں توڑتے نہیں یہی مزاج خانقاہوں کا صدیوں سے رہاہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہر مذہب کے لوگ خانقاہ سے جڑے رہے اور آج بھی جڑے ہویے ہیں اور یقیناً صوفیوں زندگی قابل مبارکباد ہے جنہوں نے مذہب کے فروغ کے ساتھ انسانیت کی بھی کی لیکن اکیسویں صدی میں جس طرح ہمارا ہمارا خانقاہ بدنام ہوتا جارہا ہے کیونکہ ہمارا ظاہری کچھ اور ہے باطنی کچھ اور ظاہر اور باطن جب تک صاف اور شفاف نہیں ہوںگے تو وہ اللہ کا بندہ ہوسکتا ہے صوفی نہیں ہوسکتا یہ باتیں حضرت مولانا محمد سجاد احمد قادری مجیبی خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ اور حضرت مولانا سلطان رضا ممبئی نے مشترکہ طور پر فیضانِ پیر مجیب کانفرنس و عرس حنیفی خطابی مجیبی بتھناہا شریف بلاک کانٹی ضلع مظفر پور میں اپنے خطاب میں کہی واضح ہو کہ پروگرام کا آغاز عزیزی حافظ امیر آفاق سلمہ بتھناہا شریف کے تلاوت قرآن سے ہوا نعت و منقبت کے اشعار حضرت شمیم اختر ضیا خادم خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ ، معصوم احمد سلمہ پھلواری شریف ، مکرم مظفر پور ، قیصر ویشالوی ، نظیر کلکتوی ، محمد منظر سلمہ ، استاد شاعر جناب افضل مظفر پوری ، نوشاد کامل جھٹکانہی ، معین الدین بشن پوری ، غنچہ مظفر پوری ، شاعر اسلام اختر کاشف گریڈہوی نے یک بعد دیگر پیش کرتے رہے ساتھ ہی حضرت مولانا قاری شہاب الدین صاحب ، مولانا اسرار الحق صاحب ، مفتی محمد نور صاحب وغیرہ نے بھی اجلاس سے خطاب فرمایا جبکہ کانفرنس کی صدارت پیر طریقت صوفی باصفا الحاج الشاہ حضرت محمد صابر حسین قادری مجیبی امانی بتھناہا شریف زیب سجادہ خانقاہ قادریہ مجیبیہ امانیہ صابریہ بتھناہا نے فرمائی نظامت کے فرائض جاں نشیں صوفی ملت حضرت صابر حسین قادری مجیبی و شاعر اور صحافی اعجاز احمد عادل قادری مجیبی ویشالی نے بحسن و خوبی انجام دیئے مجلس منتظمہ کے شرکاء میں حضرت مولانا ڈاکٹر فیضان عارف قادری صابری ، رضوان احمد قادری صابری ، ماسٹر عرفان احمد قادری صابری ، صوفی صدرِ اعلیٰ صاحب گوپال پور ، سابق مکھیا شمیم احمد بشن پوری ، سیاسی رہنما پرویز عالم وغیرہ نے مہمانوں کی مہمان نوازی کے ساتھ ضیافت کا انتظام بھی فرمایا وہیں رونق اسٹیج پیر طریقت الحاج عابد حسین قادری تیغی ، حضرت مولانا نور الحسن ہرچندہ ، حضرت مولانا شمس الہدی صاحب امام بتھناہا مسجد ، حضرت مولانا نوشاد عالم مادھو پور سمیت کئ معزز شخصیات شریک اجلاس ہوکر پروگرام کو کامیاب بناۓ
تصویر میل پر ہے
