April 23, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

عزیزم محمد دانش ہمراہ عزیزہ شامیہ غزل رشتہء ازدواج سے منسلک

عزیزم محمد دانش ہمراہ عزیزہ شامیہ غزل رشتہء ازدواج سے منسلک

مہواویشالی / عادل شاہ پوری/ وی آئ پی سوٹ کیش پوجا مارکیٹ موتی جھیل مظفرپور کے پروپرائٹر و سیلر جناب محمد علاء الدین انصاری کمال پور پوسٹ کرہٹیا بزرگ مہواویشالی اپنے فرزند ارجمند عزیزم محمد دانش ضیاء ہمراہ عزیزہ شامیہ غزل بنت محمد حیدر علی انصاری امی زلیخہ خاتون مقام شجاول پور ڈھولی ، تھانہ سکڑا ضلع مظفر پور کے ساتھ گزشتہ شب رشتہء ازدواج سے منسلک فرمایا اس جوڑے کا نکاح حضرت مولانا محمد الفت نوری امام و خطیب جامع مسجد شجاولپو ر نے گواہ اول محمد عابد حسین اور گواہ دوئم محمد فیروز احمد کی موجودگی و حاضرین مجلس کی گواہی میں دین مہر مبلغ 51786 اکاون ہزار سات سو چھیاسی روپیہ دس درہم شرعی سکئہ رائج الوقت علاوہ نان و نفقہ کے ساتھ پڑھا یا اور نوشاہ محمد دانش ضیاء نے مولانا اور سامعین کی موجودگی میں کیش کی شکل میں دین مہر 51786 چھیاسی روپیہ دولہن کو ادا بھی کیا جس پر سامعین نے شادی کے ساتھ دین مہر کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اس موقع سے نوشاہ کے بہنوئی محمد علی رضا ڈی ایس پی ویسٹ بنگال ، چچا عبد الغفور انصاری و عبد الرؤف انصاری ، و محمد یعقوب انصاری و محمد اسرائیل انصاری و محمد منا انصاری بالو و چیف اسٹون سیلر ان کے علاوہ سوریش پرساد سنگھ مظفر پور ، ارون کمار مظفر پور ، لوک پریہ سمتا پارٹی کے نوجوان سینئر لیڈر محمد ارشد انصاری جلال پور ، سماجی کارکن و سابق پرمکھ افضل انصاری ، بابا روزید انصاری ، سابق مکھیا امیدوار و پروپٹی ڈیلر اعجاز انصاری ناگپور ، امجد انصاری ، کوثر انصاری ، جد یو اقلیتی سیل کے ضلع ویشالی سیکریٹری ابرار انصاری ، نوشاہ کے بھائی محمد شکیل ، محمد آفتاب عالم ، محمد ماہتاب عالم ، محمد عامر رضا ، محمد التمش ، محمد تنویر ، محمد شمیم ، محمد آصف رضا ، محمد شعیب انصاری ، لڑکی کے نانا محمد لال بابو انصاری ، ماما محمد عالم ، محمد مصطفیٰ ، لڑکی کے خالہ ترنم پروین ، مولانا نسیم احمد ، اور شاعر و صحافی اعجاز عادل شاہ پوری چہرہ کلاں ویشالی نے اس موقع سے سہرا کے چند اشعار پیش کئے ۔ خوشیوں کا ہے خزانہ عشرت بھرا یہ سہرا ۔ دیکھو لٹا رہا ہے رحمت بھرا یہ سہرا ۔ کو پڑھ کر محفل کو بارونق بنایا ۔ واضح ہو کہ صاحب خانہ نے اس خوشی کے موقع پر پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنے آبائ گاؤں کمال پور چہرہ کلاں ویشالی میں کیا جہاں خویش اقارب و رشتے دار تشریف لائے اور کھانے کے لوازمات سے لطف اندوز ہوۓ اور دولہا دلہن کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشگوار زندگی کی دعائیں بھی دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.