April 21, 2026

NR INDIA NEWS

News for all

سوندھو گلزار باغ میں ھنوز دہشت کا ماحول ڈی ایم ویشالی انصاف کا راہ ہموار کریں / مکھیا ہاشم انصاری

سوندھو گلزار باغ میں ھنوز دہشت کا ماحول ڈی ایم ویشالی انصاف کا راہ ہموار کریں / مکھیا ہاشم انصاری

سوندھو گلزار باغ میں سونے کی حالت میں بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لینا آئین کے خلاف / مولانا امتیاز ندوی

مہواویشالی / شبانہ فردوس / گورول بلاک واقع موضع سوندھو گلزار باغ میں ھنوز دہشت کا ماحول برقرار لوگ گھر چھوڑ کر دوسرے رشتے داروں کے یہاں رہنے پہ مجبور واضح ہو کہ گزشتہ 18 جولائی 2024 کو محرم کے دوران بھگوا جھنڈا عید گاہ اور قبرستان کے چہار دیواری پر باندھ دینے سے آپسی ہندو اور مسلم دو طبقوں میں زبردست لڑائ ہوئ جس میں اقلیتی مسلم طبقہ کے کئ افراد بری طرح زخمی ہوگۓ تھے جو سرکار کے لئے اور سماج کے لئے اور چاک و چوبند پولس عملے کے لئے بہت دکھ کی بات ہے یہ باتیں ملی سماجی سیاسی رہنما و جد یو کے سینئر لیڈر و بکساواں پنچائت گورول ویشالی کے مکھیا محمد ہاشم انصاری و العادل مفت اردو ہندی کوچنگ سینٹر کے بانی و عبد القیوم انصاری اردو لائبریری شاہ پور خرد کے بانی و جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری نے پریس ریلیزز میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ افسران اور پولس عملے سماج عناصر شرپسندوں پر پینی نظر رکھیں تاکہ اس طرح کے حادثے سماج میں نہ پھیلے اور شانتی اور آستی کا ماحول باقی رہے انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی حالت میں اقلیتی مسلم طبقہ کے نوجوانوں کو حراست میں لینا اور بغیر گناہوں کو اس طرح نظر بند کرنا آئین ہند کے خلاف ہے ۔ انہوں یہ بھی کہا کہ سوندھو گلزار باغ میں پولس اہلکار کے زریعے نوجوانوں کو دھر پکڑ سے ایک دہشت کا ماحول ابھی بھی باقی ہے لوگ گھر چھوڑ کر رشتے داروں کے یہاں رہنے پر مجبور ہیں انہوں نے مشترکہ طور پر ضلع ویشالی کے ایس پی اور ضلع ویشالی مجسٹریٹ سے اور تمام پولس اہلکار سے اپیل کی کہ دہشت کا ماحول گاؤں سے ختم کر بھائی چارے کا ماحول بنانے کار فرمائ کرے تاکہ گاؤں والے کے دل سے خوف کا ماحول ختم ہو اور خوف ہوکر اپنے اپنے گھروں میں رہنے لگے ساتھ ہی آل انڈیا بورڈ ماس کے نوجوان صحافی و ملی
خادم محمد جسیم الحق چاند پور فتح ویشالی حال مقام نئی دلی ، راجد پارٹی کے ضلع ویشالی سیکریٹری پھول حسن انصاری ، ہندی اور اردو اور یوٹیوبھر نیوز کے ملکی اور صوبائی سطح کے سینیئر صحافی نسیم ربانی نے بھی مشترکہ طور پر کہا کہ افسران سماج کے نمائندہ لوگوں کے ساتھ نشست کر معاملہ کو دیکھتے ہوئے دونوں طبقوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کریں اور حراست میں بند نوجوانوں کو رہائی کریں تاکہ معاملہ طول نہ پکرے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.